لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے باپ اور 2 بیٹیاں جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 24 مارچ 2015
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شوکت، نور فاطمہ اور دعا کے نام سے ہوئی۔  فوٹو: فائل

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شوکت، نور فاطمہ اور دعا کے نام سے ہوئی۔ فوٹو: فائل

لاہور: گوالمنڈی کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے باپ اور 2 بیٹیاں جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں برف خانہ چوک کے قریب پیش آیا جہاں مکان کی چھت اچانک گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر باپ اور 2 بیٹیاں جاں بحق ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملبہ ہٹایا اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شوکت، نور فاطمہ اور دعا کے نام سے ہوئی جب کہ بچیوں کی عمریں 4 سے 5 سال کے درمیان تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔