- 32 سالہ دلہا نے شادی ملتوی ہونے پر نابالغ دلہن کا سر قلم کردیا
- غیر قانونی طور پر اٹلی جانیوالے پاکستانیوں کا داخلہ روکنے کیلئے پاک اٹلی معاہدے پر اتفاق
- ایک ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
- قرض کا نیا پروگرام، مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف تکنیکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
- سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا
- پاکستان بازار میں مارا گیا ملزم بین الصوبائی موٹر سائیکل لفٹنگ گینگ کا اہم ترین رکن نکلا
- راولپنڈی: احتجاجی ریلی سے گرفتار پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکنان ضمانت پر رہا
- کولن منرو نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا
- ایف بی آر کو نان فائلرز پر اضافی ودہولڈنگ ٹیکس اور قانونی کارروائی کا گرین سگنل
- امریکا؛ پولیس نے ایئرفورس کے سیاہ فام اہلکار کو گولی مار کر قتل کردیا
- بھارت میں 600 سال قدیم درگاہ کی بےحرمتی؛ قبریں مسمار کرکے مورتیاں رکھ دیں
- مفت طبی سہولیات؛ پنجاب میں کلینک آن وہیل پراجیکٹ کا افتتاح
- "چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد، فیصلہ عام انتخابات کے بعد ہوگا"
- لاپتا افراد کیسز میں برسوں کے نتائج صفر ہیں، سندھ ہائیکورٹ کا اظہار برہمی
- چاند پر بھیجے گئے پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر سے پہلی تصویر موصول
- وزیراعظم کی برآمدات کے فروغ اور کاروبار میں آسانی کیلیے پالیسی تیار کرنے کی ہدایت
- سپریم کورٹ؛ نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل
- پاک آئرلینڈ سیریز؛ پہلا ٹی20 میچ آج کھیلا جائے گا
- کراچی؛ تاوان نہ ملنے پر 12 سالہ بچہ قتل، مرکزی ملزم بہنوئی گرفتار
- اسمبلی اجلاس؛ گورنر پختونخوا اور صوبائی حکومت آمنے سامنے
نوازشریف، چوہدری نثاراور قائم علی شاہ کی آشیربادسے نائن زیرو پر چھاپہ مارا گیا، الطاف حسین
لندن: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے وزیراعظم نواز شریف، وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور کراچی آپریشن کے کپتان قائم علی شاہ کی آشیرباد سے متحدہ کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مارا گیا۔
نائن زیرو پر ایم کیو ایم کے کارکنوں سے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کو تباہ کرنے کا عمل 11 مارچ سے شروع کر دیا گیا تھا جب وزیراعظم نواز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور آپریشن کے کپتان وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی آشیرباد سے رینجرز نے نائن زیرو پرچھاپا مارا اور مطلوب و مفرور ملزمان کو پکڑ کر متحدہ کے مرکز لایا گیا پھر میڈیا پر تاثر دیا گیا کہ یہ افراد نائن زیرو سے پکڑے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا آج تک کسی جماعت کے قائد کے گھر پر چھاپا مارا گیا؟ ماڈل ٹاؤن واقعے میں ملوث گلوبٹ (ن) لیگ کا نامی گرامی بدمعاش تھا اس کی گرفتاری کے لئے نواز شریف کے گھر پر چھاپہ کیوں نہیں مارا گیا؟، عمران خان پولیس اہلکاروں کے سامنے اپنے لوگوں کوچھڑا کر لے گئے تھے کیا عمران خان کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی؟
الطاف حسین نے کہا کہ عمران خان نے آڈیو ٹیپ سامنے آنے کے بعد مجھے گالیاں دیں، بتایا جائے کہ میں نےان کا کا کیا بگاڑا ہے، عمران خان مجھ پر تنقید کریں لیکن بغیرشواہد الزامات نہ لگائے جائیں، میں تو معاف کردوں گا لیکن پوری دنیا کی گارنٹی نہیں لےسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مارا جا رہا ہے اور نسل کشی کی جارہی ہے، جو قوتیں ایم کیوایم کوختم کرناچاہتی ہیں ان کاخواب قیامت تک پورانہیں ہوگا۔
یمن کی صورت حال کے حوالے سے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی صورتحال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے، پاکستان کو یمن اورسعودی عرب کی جنگ میں نہیں کودنا چاہیئے تاہم دونوں ممالک کے درمیان معاملات بات چیت سےحل ہونے چاہیئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔