سری لنکا کے صدر کراچی میں قیام کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے

ویب ڈیسک  اتوار 5 اپريل 2015
کراچی سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیراعظم نواز شریف نے سری لنکن صدرکا استقبال کیا۔ فوٹو: اے پی پی

کراچی سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیراعظم نواز شریف نے سری لنکن صدرکا استقبال کیا۔ فوٹو: اے پی پی

 کراچی: تین روزہ دورے پر پاکستان آنے والے سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا کراچی میں قیام کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا کراچی ایئرپورٹ پہنچے تو وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا جہاں انہوں نے کچھ قیام کیا جس کے بعد وہ اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پروزیراعظم نوازشریف نے ان کا استقبال کیا جب کہ اس موقع پر انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا اپنے ہم منصب ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقات کریں گے اور اس دوران  دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔