تھرکول پاور پلانٹ نے پیداواری عمل شروع کردیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 30 مئ 2015
100 میگاواٹ کے منصوبے سے ابتدائی طورپر 10 میگاواٹ پیداوار شروع ہوگئی۔ فوٹو:فائل

100 میگاواٹ کے منصوبے سے ابتدائی طورپر 10 میگاواٹ پیداوار شروع ہوگئی۔ فوٹو:فائل

تھرپارکر: تھرمیں لگائے گئے 100 میگاواٹ کے پاور پلانٹ نے ابتدائی پیداواری عمل شروع کردیا۔

سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق تھرکول پاورپلانٹ کی پیداواری استعداد 100 میگاواٹ ہے جب کہ پلانٹ سے ابتدائی طورپر10 میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع ہوچکی ہے اوربقایا 90 میگاواٹ پیداواری عمل آئندہ برس شروع ہوگا۔

ملک کے نامور سیاستدان ڈاکٹرثمرمبارک مند کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستانی سائنسدانوں کی جانب سے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ کامیاب رہا ہے جس کے لئے انہوں نے بہت محنت کی جب کہ تھرکول پاور پلانٹ نےبجلی کی پیداوار شروع کردی ہے اور آئندہ سال تک اس منصوبے سے 100 میگاواٹ تک بجلی حاصل کی جاسکے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔