’’را‘‘ کی مداخلت، پاکستان بھارت کوعالمی سطح پر بے نقاب کریگا

نمائندہ ایکسپریس  منگل 30 جون 2015
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو مشاورت کیلیے اسلام آباد بلالیا گیا۔ فوٹو: فائل

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو مشاورت کیلیے اسلام آباد بلالیا گیا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان نے اندرونی معاملات میں بھارتی مداخلت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں بھارت کی مداخلت، دہشت گردی کی معاونت سمیت اس کے سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی مداخلت کے ثبوت کے ساتھ اب پاکستان نے بھارت کو عالمی سطح پر اس کا اصل چہرہ دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو مشاورت کے لیے اسلام آباد بلا لیا گیا ہے۔

پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں بھارتی مداخلت کے مسئلے کو ہر مناسب فورم پر اٹھایا جائے گا اور عالمی سطح پر بھارتی چہرہ بے نقاب کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی مداخلت کا معاملہ سیکیورٹی کونسل کے اجلاس اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل تک لے جائے گا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک بھارت نے پاکستان کو کبھی دل سے تسلیم نہیں کیا اور وہ اسے عدم استحکام سے دوچار کرنے کا کو کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔