عمران خان کا پچ پرلیٹنے اور وكٹیں  لے كربھاگنے كا طریقہ درست نہیں، خواجہ آصف

ویب ڈیسک  پير 27 جولائی 2015
معاہدے كے مطابق عمران خان كوكمیشن كا فیصلہ تسلیم كرناچاہئے، وزیر دفاع، فوٹو:فائل

معاہدے كے مطابق عمران خان كوكمیشن كا فیصلہ تسلیم كرناچاہئے، وزیر دفاع، فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے كہا ہے كہ عمران خان كو جوڈیشل كمیشن كا فیصلہ قبول كرنا چاہیے ان کا پچ پرلیٹنے اور وكٹیں  لے كربھاگنے كا طریقہ درست نہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس كے باہرمیڈیا سے بات كرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے كہا كہ تحریك انصاف اور مسلم لیگ (ن) میں معاہدہ طے پایا تھا كہ جوڈیشل كمیشن جو بھی فیصلہ كرے گی دونوں جماعتوں كو منظور ہوگا لیکن اب عمران خان سمیت تحریك انصاف جوڈیشل كمیشن كی رپورٹ پر تنقید كرنے اور الزمات  لگانے كے بجائے جوڈیشل كمیشن كی رپورٹ كو تسلیم كرنا چاہے اور ملك وعوام كی بہتری كے لئے پارلیمنٹ كے اندر اور باہر مثبت رویہ اپنائیں۔

خواجہ آصف نے كہا كہ كمیشن كی سربراہی چیف جسٹس اورسپریم كورٹ كے دیگرججزنے كی، معاہدے كے مطابق عمران خان كوكمیشن كا فیصلہ تسلیم كرناچاہئے کیونکہ عمران خان كا پچ پر لیٹنے اور وكٹیں  لے كر بھاگنے كا طریقہ درست نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔