یوحنا آباد چرچ حملوں میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 31 جولائی 2015
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد اورڈیٹونیٹرز بھی برآمد کرلئے گئے۔فوٹو: فائل

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد اورڈیٹونیٹرز بھی برآمد کرلئے گئے۔فوٹو: فائل

لاہور: حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے یوحنا آباد چرچ حملوں میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہورمیں حساس اداروں کی جانب سے کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں یوحناآباد چرچ دھماکوں میں ملوث 5 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا گیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔گرفتاردہشت گردوں نے خودکش حملہ آوروٕں کی معاونت کی تھی تاہم حساس ادارے نے تمام دہشت گردوں کولاہور پولیس کے حوالے کردیا ہے جہاں ملزمان سے تفتیش کی جاری ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال 15 مارچ کو یوحنا آباد میں چرچ کے گیٹ پر 2 خودکش دھماکوں میں 15 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔