قندوز حملے سے متعلق افغانستان کے الزامات بے بنیاد ہیں، ترجمان پاک فوج

ویب ڈیسک  منگل 6 اکتوبر 2015
قندوز حملے میں پاکستانی سیکیورٹی حکام ملوث نہیں، آئی ایس پی آر

قندوز حملے میں پاکستانی سیکیورٹی حکام ملوث نہیں، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان نے قندوز حملے سے متعلق افغانستان کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں پاکستانی سیکیورٹی حکام ملوث نہیں جب کہ ایسے الزامات غیر ذمہ دارانہ رویئے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/10/q37.jpg

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز کے حملے میں پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں کےملوث ہونے کی خبریں غلط اوربے بنیاد ہیں کیوں کہ قندوز حملے میں پاکستانی سیکیورٹی حکام ملوث نہیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان قندوز حملے کی مذمت کرچکا ہے جب کہ افغان حکام کی الزام تراشی غیر ذمہ درانہ رویئے کی نشاندہی ہے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/10/q47.jpg

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے اس لیے افغانستان کوایسے الزامات دہرانے کے بجائے اصل خطرے سے نمٹنے پر توجہ دینی چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔