ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز 523 رنز8 کھلاڑی آؤٹ پرڈکلیئر کردی

ویب ڈیسک  بدھ 14 اکتوبر 2015
شعیب ملک 245، اسد شفیق 107 جب کہ محمد حفیظ 98 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے فوٹو: اے ایف پی

شعیب ملک 245، اسد شفیق 107 جب کہ محمد حفیظ 98 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے فوٹو: اے ایف پی

ابوظہبی: پاکستان نے 523 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی ہے جس کے بعد انگلینڈ کی جانب سے بیٹنگ جاری ہے۔

ابوظہبی کے شیخ زید انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی نامکمل پہلی اننگز 286 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو شعیب ملک 124 اور اسد شفیق 11 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔  دونوں بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور چائے کے وقفے تک 499 رنز تک پہنچا دیا۔ چائے کے وقفے کے فورا بعد اسد شفیق 107 رنز بنا کر مارک ووڈ کا شکار ہو گئے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 248 رنز کی شراکت ہوئی۔ اسد شفیق کے بعد سرفراز احمد 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جس کے فوری بعد شعیب ملک 245  رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان نے 523 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی۔

انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوک نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ جیمز اینڈرسن نے 2 جب کہ اسٹیورٹ براڈ اور مارک ووڈ نے ایک ایک وکٹ لی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔