- سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک
- وزیراعظم کا ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور میں سفاک ماموں نے بھانجے کو ذبح کردیا
- 9 مئی کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، صدر
- وزیراعلیٰ پنجاب کی وکلا کے خلاف طاقت استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچ تشکیل
- پہلے مارشل لا لگانے والے معافی مانگیں پھر نو مئی والے بھی مانگ لیں گے، محمود اچکزئی
- برطانیہ میں خاتون ٹیچر 15 سال طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر گرفتار
- کراچی میں گرمی کی لہر، مئی کے اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
- زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
- سائفر کیس: انٹرنیٹ پرموجود لیکڈ آڈیوز کو درست نہیں مانتا، جسٹس گل حسن اورنگزیب
- عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی
- سوال پسند نہ آنے پر شیرافضل مروت کے ساتھیوں کا صحافی پر تشدد
- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
- بیوی کی بے لوث خدمت، شوہر 10 سال بعد کومے سے زندگی کی طرف لوٹ آیا
- بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ
- کراچی : تین ڈاکو پولیس اہلکار سے بائیک چھین کر فرار، چوتھا زخمی حالت میں گرفتار
- افغانستان میں طالبان ملٹری کی گاڑی دھماکے میں تباہ؛ 6 ہلاک اور 8 زخمی
- 2014ء کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، عمران خان
ایان علی کے پاسپورٹس کی واپسی کا معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا
راولپنڈی: کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ماڈل ایان علی کے پاسپورٹس کی واپسی کا معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڈل ایان علی اپنے پاسپورٹس واپس لینے کے لئے راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے ڈیوٹی جج صابر سلطان کی عدالت میں پیش ہوئیں اور عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے 10، 10 لاکھ روپے کے 2 مچلکے اور شخصی ضمانت کا بیان حلفی جمع کرایا۔ ماڈل ایان علی کی جانب سے جمع کرائے گئے شخصی بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ ہر تاریخ پر باقاعدہ اور بروقت پیش ہوں گی۔
ڈیوٹی جج صابر سلطان نے ماڈل ایان علی کے مچلکے اور بیان حلفی منظور قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹس کی واپسی ایک حساس نوعیت کا معاملہ ہے اس لئے معاملے کو ٹرائل کورٹ کے جج کے پاس ہی پیش کیا جائے۔ جس پر عدالت واپس لوٹ اپنی منزل کی جانب لوٹ گئیں اور کہا کہ وہ اپنے پاسپورٹس کے حصول کے لئے 30 نومبر کو دوبارہ عدالت میں پیش ہوں گی۔
واضح رہے کہ ایان علی کو رواں برس مارچ میں ساڑھے 5 لاکھ ڈالر دبئی اسمگلنگ کے الزام مین گرفتار کیا گیا تھا اور کسٹم حکام نے ماڈل کے پاسپورٹ بھی اپنے قبضے میں لے لئے تھے تاہم 3 روز قبل راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے ماڈل ایان علی کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 10، 10 لاکھ روپے کے 2 مچلکے اور شخصی ضمانت جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔