وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان نے پٹرول میں ملاوٹ تسلیم کرلی

ویب ڈیسک  جمعرات 5 مئ 2016
پٹرول پمپس مالکان کو 2 روپے سے بھی کم مارجن ملتا ہے، شاہد خاقان عباسی۔ فوٹو: فائل

پٹرول پمپس مالکان کو 2 روپے سے بھی کم مارجن ملتا ہے، شاہد خاقان عباسی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے پمپس مالکان کی جانب سے پٹرول میں ملاوٹ تسلیم کر لی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کو اپنے بیان میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پٹرول پمپس مالکان کو 2 روپے سے بھی کم مارجن ملتا ہے، مالکان پٹرول میں ملاوٹ نہ کریں تو پمپ نہیں چل سکتا۔

واضح رہے کہ رواں برس فروری میں بھی وزیر پٹرولیم نے قومی اسمبلی میں جواب جمع کراتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں پٹرول کی قیمت دنیا میں سب سے کم ہے، پاکستان میں پٹرول کی قیمت 41 روپے فی لیٹر کم ہو چکی ہے۔ انھوں نے کہا تھا کہ بجٹ میں پٹرول پر جتنا ٹیکس رکھا وہ بھی حاصل نہیں ہو رہا، میری خواہش ہے حکومت پٹرول مفت فراہم کرے لیکن اس کے لئے صوبوں کو بھی اپنا حصہ برداشت کرنا ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔