ناگن چورنگی پر سٹی وارڈن کی موبائل پر فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان گرفتار، سی ٹی ڈی

ویب ڈیسک  جمعـء 6 مئ 2016
ملزمان نے سٹی وارڈن اور اس کے ساتھی کو سرجانی ٹاؤن  میں واقع پلاٹ کے تنازعے پر قتل کیا، ایس ایس پی نوید خواجہ، فوٹو؛ فائل

ملزمان نے سٹی وارڈن اور اس کے ساتھی کو سرجانی ٹاؤن میں واقع پلاٹ کے تنازعے پر قتل کیا، ایس ایس پی نوید خواجہ، فوٹو؛ فائل

کراچی: کاؤنٹر ٹیرراز ڈیپارٹمنٹ نے 4 اپریل کو ناگن چورنگی پر سٹی وارڈن کی موبائل پر فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نوید خواجہ نے بتایا کہ سٹی وارڈن کی موبائل پر فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان کو نیو کراچی سے گرفتار کیا گیا جن میں ناصراور اکرم شامل ہیں جب کہ دونوں ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے ۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے سٹی وارڈن اور اس کے ساتھی کو سرجانی ٹاؤن  میں واقع ایک پلاٹ کے تنازعے پر قتل کیا جب کہ ملزمان نے سٹی وارڈن  کو نشانہ بنانے کے لیے انو نامی ایک شخص سے 50 ہزار روپے بھی وصول کیے ۔ نوید خواجہ نے بتایا کہ  گرفتاری کے وقت ملزمان سے کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوا اور اگر واقعے میں استعمال ہونے والا اسلحہ مل جائے تو تفتیش میں مزید مدد مل سکے گی۔

واضح رہے کہ 4 اپریل کو کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پر سٹی وارڈن کی موبائل پر فائرنگ سے سٹی وارڈن اور اس کا دوست اپنی بیٹی سمیت جاں بحق ہوگیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔