گوجرانوالہ میں چھیڑ چھاڑ پر خاتون سیکیورٹی گارڈ نے نوجوان کو نانی یاد دلادی

ویب ڈیسک  جمعـء 6 مئ 2016
خاتون نے نوجوان کی خوب دھلائی کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ اسکرین گریپ/ ایکسپریس نیوز

خاتون نے نوجوان کی خوب دھلائی کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ اسکرین گریپ/ ایکسپریس نیوز

گوجرانوالہ: سول اسپتال میں خاتون سیکیورٹی گارڈ نے چھیڑخانی کرنے والے نوجوان پر تھپڑوں کی بارش کردی۔

گوجوانوالہ کے سول اسپتال میں خاتون سیکیورٹی گارڈ کو تعینات دیکھ کر منچلے نوجوان کے دل میں اس سے چھیڑ خانی کی خواہش پیدا ہوئی لیکن اسے پتا نہ تھا کہ خاتون سیکیورٹی گارڈ سے چھیڑ خانی اسے اتنی مہنگی پڑ سکتی ہے۔ بشارت نامی نوجوان نے ٹراما سینٹر میں موجود خاتون سیکیورٹی گارڈ سے چھیڑ خانی کی کوشش کی تو اس نے اپنے مردانہ وار ہاتھوں سے نوجوان کے منہ پر تھپڑوں کی بارش کردی اور اس کا منہ لال پیلا کردیا۔

خاتون کے ہاتھوں دھلائی کے بعد نوجوان اس کی منت سماجت پر اتر آیا لیکن خاتون نے رحم کی ساری اپیلیں مسترد کرتے ہوئے اس کی خوب دھلائی کی جس سے اس کی عقل ٹھکانے آگئی۔ خاتون نے نہ صرف نوجوان کی تھپڑوں سے خاطر تواضع کی بلکہ اسے مزید مزا چکھانے کے لیے پولیس کے حوالے بھی کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔