شہبازشریف اورحمزہ شہبازوزیراعظم کی عیادت کے لیے لندن پہنچ گئے

ویب ڈیسک  پير 30 مئ 2016
نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری کے بعد وطن واپس آئیں گے فوٹو: فائل

نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری کے بعد وطن واپس آئیں گے فوٹو: فائل

 لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز وزیر اعظم نواز شریف کی عیادت کے لیے لندن پہنچ گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اورحمزہ شہباز لندن میں زیرعلاج وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کے لیے لندن پہنچ گئے ہیں، وہ منگل کے روز وزیراعظم نواز شریف کے بائی پاس کے موقع پر وہیں موجود رہیں گے، آپریشن کے بعد وہ وطن واپس آئیں گے۔

لندن روانگی سے قبل اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم نواز شریف کی جلد صحت یابی کےلیے دعا گو ہے اور نواز شریف عوام کی دعاؤں سے جلد صحت یاب ہوکر وطن واپس لوٹیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔