دھابیجی، گھارواورپپری پمپنگ اسٹیشن پر بجلی معطل، کراچی کو پانی کی فراہمی بند

ویب ڈیسک  منگل 28 جون 2016
دھابے جی پر کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ کی پائپ لائن بھی پھٹ گئی۔ فوٹو؛ فائل

دھابے جی پر کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ کی پائپ لائن بھی پھٹ گئی۔ فوٹو؛ فائل

 کراچی: دھابے پر پانی کی مرکزی لائن پھٹنے اور اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پر کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ کی مرکزی پائپ لائن پھٹ گئی جس سے شہر کو پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند ہوگئی ہے۔

دوسری جانب کراچی کو پانی فراہم کرنے والے مرکزی دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن بھی ہوا ہے جس سے پیپری اور گھارو پمپنگ اسٹیشن پر بھی بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے جس کے باعث دونوں اسٹیشنوں سے شہر کو پانی کی سپلائی بند ہوگئی ہے۔

نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق دھابے جی پر 132 کے وی کی لائن ٹرپ کرگئی ہے جس کی خرابی دور ہونے سے متعلق کچھ معلومات نہیں دی جارہی ہیں جب کہ حب اسٹیشن سے کراچی کو پہلے ہی پانی کی فراہمی معطل ہے اور اب بجلی بریک ڈاؤن سے شہر کو مکمل طور پر پانی کی فراہمی بند ہوچکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔