سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ گزشتہ 2روزسے کومہ میں ہیں،ایرانی میڈیا کا دعویٰ

ویب ڈیسک  بدھ 28 نومبر 2012
 سعودی میڈیا  کی جانب سے اس طرح کی خبروں کی تردید کی گئی ہے اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ شاہ عبداللہ تیزی سے روبہ صحت ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

سعودی میڈیا کی جانب سے اس طرح کی خبروں کی تردید کی گئی ہے اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ شاہ عبداللہ تیزی سے روبہ صحت ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

تہران: ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز گزشتہ دو روز سے کومہ میں ہیں اوران کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔  

سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کا گزشتہ ہفتے کمرکا آپریشن کیا گیا تھا۔ شاہ عبداللہ کی کمر کے بالائی حصے میں تکلیف کے بعد انہیں ریاض میں شاہ عبدالعزیز کمپلیکس میں لے جایا گیا تھا جہاں ان کی کمر کے بالائی حصے کی سرجری کے بعد کمرمیں لچک پیدا کرنے والے پٹھے ڈالے گئے۔

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ عبداللہ کا آپریشن کامیاب نہیں ہوا ہے، وہ آپریشن کے بعد سے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل ہیں اور گزشتہ دو روز سے وینٹی لیٹر پر ہیں۔  دوسری طرف سعودی میڈیا  کی جانب سے اس طرح کی خبروں کی تردید کی گئی ہے اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ شاہ عبداللہ تیزی سے روبہ صحت ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔