سعودی وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان آج پاکستان پہنچیں گے

ویب ڈیسک  اتوار 28 اگست 2016
شہزادہ سلمان وزیراعظم نواز شریف کے علاوہ دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔ فوٹو: فائل

شہزادہ سلمان وزیراعظم نواز شریف کے علاوہ دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان آج پاکستان پہنچیں گے جہاں وہ وزیراعظم نواز شریف سمیت سیاسی و عسکری قیادت سے انتہائی اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان آج اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ وزیراعظم نوازشریف سے انتہائی اہم ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں سعودی عرب کو درپیش سکیورٹی مسائل سمیت خطے کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوگی۔ وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے شہزادہ محمد بن سلیمان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ سعودی وزیر دفاع دیگر اہم سیاسی و عسکری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے جس میں دو طرفہ امور سمیت دیگر اہم معاملات پر بھی بات کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔