امریکی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی

ویب ڈیسک  پير 26 ستمبر 2016
پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو گولی ماردی، امریکی میڈیا، فوٹو؛ فائل

پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو گولی ماردی، امریکی میڈیا، فوٹو؛ فائل

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ ہوئی جس کے فوری بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کی تلاش شروع کی تو اس دوران نامعلوم شخص کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوچکے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: امریکی ریاست بالٹی مور میں فائرنگ سے 8 افراد زخمی

مقامی میڈیا کا کہنا ہےکہ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور ہلاک ہوگیا جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔