اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک  منگل 27 ستمبر 2016
ملزم نجی پرواز ای کے 615 پردبئی جارہا تھا فوٹو: فائل

ملزم نجی پرواز ای کے 615 پردبئی جارہا تھا فوٹو: فائل

 اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس نے بے نظیرانٹر نیشنل ایئرپورٹ سے دبئی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات اینٹی نارکوٹکس فورس نے نجی پرواز ای کے 615 کے ذریعے دبئی جانے والے ایک مسافر کو مشکوک حرکات پرحراست میں لے لیا۔ معائنے پرپتہ چلا کہ مسافرنے پیٹ میں ہیروئن سے بھرے کیپسول ڈال رکھے ہیں۔ اے این ایف حکام نے ملزم کو قریبی اسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹروں نے اس سے کیپسول اگلوائے۔

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا کاتعلق لاہورسے ہے اوراس کا نام ابراہیم  ہے، ملزم کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے 50 کیپسول برآمد ہوئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔