نئی دلی کے چاندنی چوک پر بم دھماکا

ویب ڈیسک  منگل 25 اکتوبر 2016
دھماکہ فائر کریکر کا تھا جس میں بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد چھپاکر رکھا گیا تھا،پولیس۔ فوٹو : فائل

دھماکہ فائر کریکر کا تھا جس میں بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد چھپاکر رکھا گیا تھا،پولیس۔ فوٹو : فائل

نیو دلی: بھارتی دارالحکومت نیو دلی میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دارالحکومت نیو دلی کےعلاقے چاندنی چوک میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ فائر کریکر کا تھا جس میں بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد چھپاکر رکھا گیا تھا جب کہ دھماکے کی شدت سے آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم اس حوالے سے ابھی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔