ایشوریا کے ساتھ بوس و کنار کے مناظر فلماتے ہوئے خوف کا شکارتھا، رنبیر کپور

ویب ڈیسک  جمعرات 27 اکتوبر 2016
مناظر عکس بند کراتے وقت یہی سوچا کہ پھر کبھی ایسا موقع نہیں ملے گا اور اسی لیے موقع پر چوکا ماردیا،رنبیر کپور، فوٹو؛ فائل

مناظر عکس بند کراتے وقت یہی سوچا کہ پھر کبھی ایسا موقع نہیں ملے گا اور اسی لیے موقع پر چوکا ماردیا،رنبیر کپور، فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی شوٹنگ میں ایشوریا کے ساتھ بوس و کنار کے مناظر عکس بند کراتے ہوئے شرم آتی تھی اور خوف سے ہاتھ کانپتے تھے۔

ہدایتکار کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں رنبیر کپور اور ایشوریا رائے بچن کے بوس و کنار کے مناظر پر بحث کا آغاز ہوگیا ہے اور ان مناظر کے باعث دونوں اداکار میڈیا کی شہ سرخیوں میں بھی جگہ بنا چکے ہیں جب کہ ایشوریا رائے بچن فلم میں قابل اعتراض مناظر فلمانے پر بچن خاندان کی ناراضی بھی مول لے چکی ہیں لیکن اب رنبیر کپور نے ان مناظر کی عکس بندی کی کہانی کھول دی ہے۔

اپنے انٹرویو میں رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ایشوریا کے ساتھ بوس و کنار کے مناظر عکس بند کراتے ہوئے شرم آتی تھی اور خوف سے ہاتھ کانپتے تھے جس پر ایشوریا نے مجھے ڈانٹا اور ٹھیک سے مناظر عکس بند کرانے کا کہا جس کے بعد میں نے بھی سوچا کہ پھر کبھی ایسا موقع نہیں ملے گا اور اسی لیے موقع پر چوکا ماردیا۔

واضح رہے کہ ہدایتکار کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں رنبیر کپور، فواد خان، ایشوریا رائے کپور اور انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور فلم 28 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔