پراسرار بیماری میں مبتلا خاتون کے چہرے کی کامیاب پیوندکاری

ویب ڈیسک  جمعـء 28 اکتوبر 2016

کل تک - جاوید چوہدری کے ساتھ -27 اکتوبر 2016

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

پولینڈ: ایک عجیب و غریب مرض میں مبتلا پولینڈ کی خاتون کا چہرہ ناقابلِ دید تھا لیکن اب انہیں عطیہ کردہ چہرے کی پیوندکاری کےبعد ان کی صورت بالکل بدل چکی ہے۔

جوآنا نامی خاتون ایک جینیاتی مرض ’ نیوروفائبرومیٹوسِس‘ میں مبتلا تھیں اور ایک بہت بڑی رسولی نے ان کا چہرہ چھپایا ہوا تھا۔

اس کی وجہ سے وہ بہت تکلیف میں تھیں اور بولنے، کھانے اور پینے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ جب آپریشن کے 3 سال بعد انہیں ایک پریس کانفرنس میں پیش کیا گیا تو لوگ ان کا پہلےاور بعد کا روپ دیکھ کر حیران رہ گئے تاہم ان کے چہرے پر سرجری کے نشانات تھے جو دھیرے دھیرے زائل ہوجائیں گے۔

خاتون کا 23 گھنٹے کے آپریشن میں چہرے کا 80 فیصد حصہ  تبدیل کیا گیا جس میں انہیں ایک مردہ خاتون کا عطیہ کردہ چہرہ لگا گیا۔ نیوروفائبرومیٹوسِس میں نہ صرف چہرے بلکہ اعصاب اور چہرے کی ہڈیوں پر بھی اثر ڈالتے ہیں جس سے شدید درد ہوتا ہے اور نظر اور سماعت متاثر ہوتی ہے۔ یہ کیفیت والدین سے ورثے سے ملتی ہے اور یہ ایک ناقابلِ علاج جینیاتی مرض ہے تاہم یہ کینسر نہیں ہوتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔