عدالت کا فوزیہ گیلانی اورموسیٰ گیلانی کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم

ویب ڈیسک  منگل 29 جنوری 2013
ان چاروں افراد نے جو جائیدادیں بنائی ہیں وہ ایفیڈرین کا غیرقانونی کوٹہ الاٹ کرکے حاصل رقم سے بنائی، اے این ایف  فوٹو فائل

ان چاروں افراد نے جو جائیدادیں بنائی ہیں وہ ایفیڈرین کا غیرقانونی کوٹہ الاٹ کرکے حاصل رقم سے بنائی، اے این ایف فوٹو فائل

راولپنڈی: عدالت نے ایفیڈرین کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی اہلیہ فوزیہ گیلانی اوران کے صاحبزادے موسیٰ گیلانی، وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین اورسابق سیکریٹری خوشنود لاشاری کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔ 

راولپنڈی میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج ارشد محمود تبسم نے ایفی ڈرین کیس میں اے این ایف کی جانب سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی اہلیہ فوزیہ گیلانی،صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی سمیت  وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین اورسابق سیکرٹری خوشنود لاشاری کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کی درخواست پر حکم جاری کیا۔ عدالت نے چاروں افراد کو12 فروری کو طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ وہ اس بات کا جواب بھی دیں کہ ان کے موجودہ اثاثوں کا ذریعہ آمدن کیا تھا۔

اے این ایف نے اس حوالے سے عدالت میں مؤقف اختیارکیا تھا کہ ان چاروں افراد نے جو جائیدادیں بنائیں وہ ایفیڈرین کا غیرقانونی کوٹہ الاٹ کرکے حاصل رقم سے بنائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔