- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
منی لانڈرنگ کیس میں سی ای او ایگزیکٹ کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم
کراچی: منی لانڈرنگ کیس میں ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کے پیش نہ ہونے پر سندھ ہائی کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی جس میں ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر معاون وکیل کا کہنا تھا کہ انور منصور خان سپریم کورٹ میں مصروف ہیں لہذا سماعت ملتوی کردی جائے، عدالت نے کہا کہ ہمارے پاس سپریم کورٹ کی ہدایات ہیں، سماعت کیسے ملتوی کرسکتے ہیں، ہمیں سپریم کورٹ کی طے کردہ مقررہ مدت میں فیصلہ کرنا ہے۔
شعیب شیخ کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے استفسار کیا کہ شعیب شیخ کہاں ہیں جس پر شوکت حیات نے عدالت کو بتایا کہ شعیب شیخ کل سپریم کورٹ میں تھے اس لیے پیش نہیں ہوسکے اور کل بھی سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت ہے۔
عدالت نے ملزمان کے وکلاء کی استدعا پر سماعت پیر کے لیے ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو تنبیہہ کی کہ شعیب شیخ پیر کو ہر صورت پیش ہوں، اگر شعیب شیخ پیر کو نہ آئے تو قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔