- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- ایمل ولی خان اے این پی کے مرکزی صدر منتخب
- جس وزیراعلی کو اسلام آباد چڑھائی کا شوق ہے، اپنے لیڈر کا حشر دیکھے، شرجیل میمن
- پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے چیف ٹیکنیکل آفیسر عالمی اعزاز کیلئے منتخب
- گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی
- نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- اسپتال کے واش روم میں کیمرہ نصب کرنے والا ملزم گرفتار
- خود کش بمبار کو نشے کے انجکشن لگائے گئے، اہل خانہ
- بڑے کھلاڑیوں کو کیسے پی ایس ایل کھلایا جائے! پی سی بی نے منصوبہ بنالیا
- جنگ بندی معاہدہ؛ امریکا رفح پر اسرائیلی حملہ نہ ہونے کی ضمانت دے، حماس
- کینیڈا میں قانون کی بالادستی ہے، ٹروڈو کا بھارتیوں کی گرفتاری پر ردعمل
- ہولڈنگ کمپنی کیلیے پی آئی اے کے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ اسکیم کی منظوری
- چند دنوں میں پاک چین اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع
- گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات، سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر آج طلب
- احمد شہزاد کا پلیئرز پر سلیکشن کیلئے سوشل میڈیا مہم چلانے کا الزام
- سعودی عرب کا اعلی سطح کا تجارتی وفد آج پاکستان پہنچے گا
- گیری کرسٹن بھارت سے ویڈیو کال پر قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوگئے
- شمال سے جنوب! غزہ "مکمل قحط" کا شکار ہے، اقوام متحدہ
- مجھے اور محمد عامر کو بابر اعظم سے کوئی مسئلہ نہیں، عماد وسیم
- پی ایس ایل، 4 پلے آف غیر جانبدار وینیو پر منعقد کرنے کی تجویز
جامعہ کراچی؛ فیکلٹی آف انجینئرنگ کی بحالی کا فیصلہ
کراچی: جامعہ کراچی نے ’’فیکلٹی آف انجینئرنگ‘‘بحال کرنیکافیصلہ کیا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے فیکلٹی آف انجینئرنگ کے تحت عصر حاضرکے تقاضوں کے مطابق دونئے شعبہ جات ’’الیکٹرانک انجینئرنگ‘‘ اور ’’بائیومیڈیکل انجینئرنگ‘‘کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ابتدائی طور پر 3 شعبہ جات ’’کلیہ علوم‘‘(فیکلٹی آف سائنس) سے فیکلٹی آف انجینئرنگ میں منتقل کیے جارہے ہیں۔
جن میں فوڈ سائنس اینڈٹیکنالوجی،کیمیکل انجینئرنگ اور پٹرولیم انجینئرنگ کے شعبے شامل ہے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد قیصرنے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے عصرحاضر کی ضرورت کومد نظررکھتے ہوئے 2 مزید شعبے الیکٹرانک انجینئرنگ اوربائیومیڈیکل انجینئرنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی ابتدائی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ان دونوں شعبوں میں تعلیمی سلسلہ آئندہ تعلیمی سیشن 2014 سے شروع کیاجائے گا۔
شعبوں کے قیام اور’’ایکریڈیشن‘‘کے سلسلے میں پاکستان انجینئرنگ کونسل سے بات چیت جاری ہے اورشعبوں کے آغازسے چند ماہ قبل پاکستان انجینئرنگ کونسل کی ٹیم یونیورسٹی کا ’’زیرووزٹ‘‘ کرے گی اور شعبوں کے قیام کے سلسلے میں انفرااسٹرکچر کا جائزہ لیا جائے گا۔
انھوں نے بتایا کہ جامعہ کراچی میں انجینئرنگ کی فیکلٹی قائم تھی تاہم جب این ای ڈی کالج سے یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا تو جامعہ کراچی نے اپنی فیکلٹی ختم کردی لیکن اب وقت کے تقاضے کے پیش نظراور جنرل یونیورسٹی ہونے کے ناطے اس فیکلٹی کودوبارہ بحال کیاجارہاہے، یاد رہے کہ جامعہ کراچی اپنے میڈیکل کالج اورلا کالج کے قیام کا پہلے ہی اعلان کرچکی جس کے تحت ایم بی بی ایس سال اول اورایل ایل بی سال اول میں آئندہ تعلیمی سال سے داخلے دیے جانے کی توقع ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔