- طالبان نے بشام حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا
- ہنی ٹریپ کا شکار واپڈا کا سابق افسر کچے کے ڈاکوؤں کی حراست میں جاں بحق
- پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو مکمل سائیڈ لائن کردیا
- پروازوں کی بروقت روانگی میں فلائی جناح ایک بار پھر بازی لے گئی
- عالمی بینک کی معاشی استحکام کے لیے پاکستان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی
- سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک
- وزیراعظم کا ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور میں سفاک ماموں نے بھانجے کو ذبح کردیا
- 9 مئی کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، صدر
- وزیراعلیٰ پنجاب کی وکلا کے خلاف طاقت استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچ تشکیل
- پہلے مارشل لا لگانے والے معافی مانگیں پھر نو مئی والے بھی مانگ لیں گے، محمود اچکزئی
- برطانیہ میں خاتون ٹیچر 15 سالہ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر گرفتار
- کراچی میں گرمی کی لہر، مئی کے اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
- زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
- سائفر کیس: انٹرنیٹ پرموجود لیکڈ آڈیوز کو درست نہیں مانتا، جسٹس گل حسن اورنگزیب
- عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی
- سوال پسند نہ آنے پر شیرافضل مروت کے ساتھیوں کا صحافی پر تشدد
- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
پاکستان کا امت مسلمہ کی ترقی میں کردار مثالی ہے، امام کعبہ
اسلام آباد: امام کعبہ صالح بن محمد آل طالب نے کہاہے کہ پاکستان کی افرادی قوت کاامت مسلمہ کی ترقی میں کردار مثالی ہے۔
امام کعبہ صالح بن محمد آل طالب نے گزشتہ شام بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے فیصل مسجد کیمپس میں ’’قرآن و سنت کی روشنی میں میانہ روی کی ترویج واشاعت: پاکستان اور سعودی عرب کاکردار‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینارکی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے، پاکستان کی افرادی قوت کاامت مسلمہ کی ترقی میں کردار مثالی ہے، پاک سعودی تعلقات بے مثال اور مضبوط ترین ہیں۔
امامہ کعبہ نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی امت مسلمہ کیلئے خدمات کو بھی سراہااوراسلام کے پیغام امن کی ترویج کیلئے جامعہ کے اقدامات کی تعریف کی۔
سیمینار سے سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعیدالمالکی، صدربین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹراحمد یوسف الدریویش اورریکٹرڈاکٹرمعصوم یاسین زئی نے بھی خطاب کیا، قبل ازیں امام کعبہ نے فیصل مسجدمیں نمازمغرب کی امامت کرائی، جڑواں شہروں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے امام کعبہ کی امامت میںنمازکی سعادت حاصل کی، امام حرم نے امت مسلمہ کی ترقی وخوشحالی کیلئے دعابھی کرائی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔