- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
شعیب شیخ کیخلاف مقدمات کی سماعت سے ایک اور جج کی معذرت
کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی سارہ جونیجو نے ایگزیکٹ کے سی ای اوشعیب شیخ و دیگر کے خلاف جعلی ڈگری اور منی لانڈرنگ سے متعلق مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی اور یوں شعیب شیخ و دیگرکے خلاف مقدمات کی سماعت سے ایک اور جج نے معذرت کر لی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی سارہ جونیجو نے اپنے چیمبر سے ہی سماعت29 مارچ تک ملتوی کرنے کا حکم جاری کیا، شعیب شیخ کے وکلا نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی سارہ جونیجو پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔
عدالتی عملے نے شعیب شیخ کے وکلا سے آئندہ تاریخ لینے کا کہا اور بتایا کہ جج صاحبہ نے کہاہے کہ جب تک کیس ٹرانسفر نہیں ہو جاتا تاریخ لے لیں جس پر ملزم شعیب شیخ کے وکیل احتشام اللہ ایڈوکیٹ نے کہاکہ جج سے کہیں کورٹ میں آکر بیٹھیں ہم جج صاحبہ کے دشمن نہیں ہیں، یہاں دہشتگردوں کی ضمانت ہوجاتی ہے، شعیب شیخ نے کسی کاقتل تو نہیں کیا۔ مرکزی ملزم شعیب شیخ کو آج بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔