- اسلام آباد میں بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
- آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
- بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستانی ٹیم کے اعلان میں تاخیر کیوں؟
- سفارتکاری کی آڑ میں عالمی سطح پر کام کرنیوالا بھارتی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک بے نقاب
- موٹروے پولیس سے تلخ کلامی کا واقعہ، کارسوار خواتین کیخلاف مقدمہ درج
- معدہ کی صحت کو کیسے یقینی بنائیں؟
- ادویات کے مضر اثرات سے بچاؤ کی تدابیر
- ٹی20 ورلڈکپ؛ سابق کرکٹر نے حارث رؤف کو اپنے اسکواڈ سے باہر کردیا
- مسلسل ویپنگ کرنے والوں میں زہریلی دھاتوں کی موجودگی کا انکشاف
- یہ پھول آن لائن خریدنے سے ہوشیار رہیں!
- موسمیاتی تغیر کے خلاف پودوں کو بہتر بنانے کی کوششیں
- سنیما اور ہمارا لڑکپن
- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
چند غیر ملکی کرکٹرز نے پاکستانیوں کے دل توڑ دیے
لاہور: چند غیر ملکی کرکٹرز نے پاکستانیوں کے دل توڑ دیئے۔
پی ایس ایل تھری کے 2ایلیمنیٹرز لاہور میں کھیلے جائیں گے جس کے بعد 25 مارچ کو کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم فائنل کی میزبانی کرے گا، تینوں میچز کیلیے کچھ غیر ملکی کرکٹرز نے پاکستان آنے سے انکار کیا جبکہ دیگر رونقیں بڑھانے کیلیے تیار ہوئے،پشاور زلمی کے ڈیوائن اسمتھ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر انکار کیا۔
دیگر تمام غیر ملکی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے،ان میں کپتان ڈیرن سیمی، رکی ویسلز، لیام ڈاسن اور آندرے فلیچر شامل ہیں،پشاور زلمی کو ڈیوائن اسمتھ کی وطن واپسی سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا کیونکہ شکیب الحسن قومی ذمہ داریوں سے فارغ ہو کر سلیکشن کیلیے دستیاب ہیں،تمیم اقبال بھی تیار ہوں گے۔
آج شیڈول الیمنیٹر ون کی دوسری ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز گذشتہ سال کی طرح ایک مرتبہ پھر مشکلات سے دوچار ہوئی اور صف اول کے کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔ کیون پیٹرسن اور جیسن روئے کے بعد شین واٹسن نے بھی ناں کردی،البتہ رلی روسو آنے پر آمادہ ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز سے ٹرانسفر کرواکے سری لنکن تھشارا پریرا کو شامل کیا،بنگلہ دیشی محموداللہ، آسٹریلوی کرس گرین اور ٹام کوہلر کیڈمور کی دستیابی کی تصدیق ہوگئی جبکہ جانسن چارلس کے بارے میں صورتحال یقینی نہیں تھی۔
کراچی کنگز کے ایون مورگن نے تو پہلے ہی پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا لیکن کولن انگرام، جو ڈینلی، ٹائمل ملز اور لینڈل سمنز بدھ کو کھیلے جانے والے المنیٹر ٹو میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
تینوں ٹیموں میں شامل چند کرکٹرز کی لاہور آمد گذشتہ رات شیڈول تھی۔ فائنل میں جگہ پکی کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کے جے پال ڈومینی، لیوک رونکی، سمت پٹیل نے آمد کی تصدیق کردی تھی،ان کی کراچی آمد جمعرات کو ہوگی، سیم بلنگزاور ایلکس ہیلز کا انکار سامنے آیا۔
ذرائع کے مطابق اسٹیون فن کے بھی ٹیم کے ہمراہ سفر کرنے کی اطلاعات ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔