ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستانی ٹیم کے اعلان میں تاخیر کیوں؟

ویب ڈیسک  جمعرات 2 مئ 2024
سلیکٹرز کیلئے کھلاڑیوں کی فٹنس سوالیہ نشان بن گئی 
(فوٹو: کرک انفو)

سلیکٹرز کیلئے کھلاڑیوں کی فٹنس سوالیہ نشان بن گئی (فوٹو: کرک انفو)

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول میں اگلے ماہ ہونے والے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ایسوسی ایٹ ممالک سمیت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیادہ تر رکن ممالک نے اپنے اسکواڈز کا اعلان کردیا۔

تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ابھی تک ورلڈکپ کیلئے اپنی ممکنہ 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل نہیں دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈکپ اسکواڈ میں تاخیر کی وجہ کچھ کھلاڑیوں کی فٹنس ایشوز ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ سابق کرکٹر نے حارث رؤف کو اپنے اسکواڈ سے باہر کردیا

قومی ٹیم کے سلیکٹرز میں سے ایک نے کہا ہے کہ “اگرچہ غیر فٹ کھلاڑیوں کی اکثریت نے ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے تاہم انکی میچ فٹنس جانچی جارہی ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کیلئے ٹیم کو دستیاب ہیں یا نہیں”۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم میں فرسٹ چوائس وکٹ کیپر کیلئے کانٹے کا مقابلہ

ورلڈ کپ سے پہلے ہمارے پاس 7 ٹی20 بین الاقوامی میچز ہیں، ان میچوں میں کچھ کھلاڑیوں کو آئرلینڈ اور کچھ کو انگلینڈ کیخلاف موقع دیکر آزمانا چاہتے ہیں، لہذا، ہم نے حتمی ورلڈکپ اسکواڈ کے نام میں تاخیر کا فیصلہ کیا ہے، اب حتمی اسکواڈ کا اعلان مئی کے تیسرے ہفتے میں کریں گے۔

انجری کے شکار حارث رؤف، محمد رضوان، اعظم خان اور عرفان خان نیازی فٹنس ٹیسٹ پاس کر چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔