- جج کی دہری شہریت پر ایم کیو ایم، ن لیگ اور آئی پی پی اراکین قومی اسمبلی کی تنقید
- مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا اشارہ دے دیا
- فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس، سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی
- خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کرنے پر اتفاق
- تاجر دوست اسکیم پر عملدرآمد کیلیے 6 بڑے شہروں کے ڈپٹی کمشنرز کو اہم مراسلہ جاری
- پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، وزیر اعظم
- عرب ممالک کا سربراہی اجلاس، فلسطین میں جارحیت فوری روکنے کا مطالبہ
- ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالرز کا اضافہ
- بلوچستان حکومت کا نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلیے فیسلیٹیشن سینٹرز بحال کرنے کا فیصلہ
- سچن ٹنڈولکر کے سیکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- ’فلسطینیوں کی ہولناک نسل کشی‘: عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کے دلائل مکمل
- بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، بشری بی بی نے خون دینے سے انکار کردیا
- نیلم جہلم پراجیکٹ کی لاگت میں اضافہ؛ ذمہ داروں کے تعین کیلئے کابینہ کمیٹی بنانے کا اعلان
- آزاد کشمیر میں ہونے والی کشیدگی میں ہمسایہ ملک کا تعلق نکل رہا ہے، وفاقی وزیرداخلہ
- میں اپنے قانونی پیسے سے جہاں چاہوں آج بھی سرمایہ کاری کروں گا، محسن نقوی
- غزہ پر فوجی حکمرانی کا خواب؛ اسرائیلی کابینہ میں پھوٹ پڑ گئی
- قومی اسمبلی اجلاس: طارق بشیر نے زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہنے پر معافی مانگ لی
- پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو نئی مشکل کا سامنا
لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا، ملزمان کی گرفتاری کیلیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار حملہ آور نے باوردی پولیس اہلکار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔
پولیس ذرائع کے مطابق شہید پولیس اہلکار کی شناخت کانسٹیبل غلام رسول کے طور پر ہوئی، جو پان سگریٹ کی دکان پر کھڑا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار حملہ آور نے آکر اس پر فائر کھول دیا۔
حملہ آور کی تصویر بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں وہ جامنی شرٹ اور سرخ ہیلمٹ پہنے سرخ رنگ ہی کی موٹرسائیکل پر سوار نظر آرہا ہے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق شہید کانسٹیبل غلام رسول جوڈیشل ونگ میں تعینات تھا۔
خیال رہے کہ ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں دوسری بار پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا گیا ہے، قبل ازیں بھی موٹرسائیکل سوار نے دو پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک سب انسپکٹر شہید ہوگیا تھا۔
دریں اثنا ایس پی سٹی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی سمیت ڈیٹا اینالسز، جیو فینسنگ سے مدد لینے کا بھی حکم جاری کردیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے ٹکسالی گیٹ میں جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے پولیس کانسٹیبل کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔