- آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
- فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
- لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کا کارندہ گرفتار
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: فتح کو ترسی پاکستان ٹیم نے جیت کا ذائقہ چکھ لیا
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی
- پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے گھر نام نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے دیا
- ایران نے امریکی و برطانوی حکام اور کمپنیوں پر پابندی لگادی
- محمود اچکزئی کا سابق نگران وزیر اور ڈی سی کوئٹہ کو 20 ارب ہرجانے کا نوٹس
- مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف وزارت عظمی سے پیچھے ہٹ گئے، محمد زبیر
- آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل
- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
پی ایس ایل تھری فائنل کیلیے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اتوار کو شیڈول پی ایس ایل تھری فائنل کیلیے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔
9برس بعد شہر قائد میں کرکٹ کا مقابلہ ایک جشن کی صورت اختیار کر چکاہے۔ کرکٹ کے شیدائی بے چینی سے میچ کے منتظر ہیں، سب کی خواہش ہے کہ وہ اس شاندار موقع سے لطف اندوز ہو، مفت پاس مانگنے والوں کو جہاں شدید مایوسی کا سامنا رہا توٹکٹ پانے والے خود کو خوش قسمت تصور کر رہے ہیں، دیگر لوگوں کو گھر پر ہی ٹی وی پر فائنل دیکھنا ہوگا۔
دوسری جانب کراچی کے تاریخی نیشنل اسٹیڈیم پر فائنل کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، تعمیراتی ادارے کی جانب سے فیز ون مکمل ہونے کے بعد پی سی بی کی جانب سے تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے۔
ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت کا تعمیراتی منصوبہ تاخیر کا شکار رہا، جنرل انکلوژر سمیت دیگر اسٹینڈز میں رات گئے تک کام جاری رہا، بعض جنرل انکلوژرز کو فرسٹ کلاس انکلوژرز میں تبدیل کرنے کیلیے نشستوں کی تنصیب کا عمل ہفتے کو مکمل ہوجائیگا۔
مزید براں مخدوش قرار پانے والی مرکزی عمارت کے دونوں اطراف کے فرسٹ کلاس انکلوژرز کو ختم کرکے وہاں پر وی آئی پی شخصیات کے بیٹھنے کا اہتمام کردیا گیا ہے، نئے ڈیجیٹل اسکور بورڈ کی تنصیب کے بعد پرانے کے اسٹینڈ پر میچ لائیو ٹیلی کاسٹ کیلیے کیمرے نصب کیے جارہے ہیں۔
اسٹینڈ کے نیچے چھت انتہائی مخدوش اور خستہ حالت ہونے کے سبب کسی بھی حادثے کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے، اس کیساتھ ہاسپٹلیٹی باکسز بھی تیاری کے مراحل سے گزر گئے، یہ مراعات یافتہ طبقے اور اعلیٰ حکام کے ساتھ بورڈ کے خاص مہمانوں کے زیر استعمال آئیں گے۔
علاوہ ازیں جدید طرز کے ڈریسنگ روم کھلاڑیوں کو بہترین سہولت فراہم کریں گے، بجلی جانے کی صورت میں پی سی بی کی طرف سے متبادل روشنی کے لیے قوی قوت والے جنریٹرز تیار حالت میں ہیں، فائنل دیکھنے کیلیے اسٹیڈیم پہنچنے والے تماشائیوں کیلیے کھانے پینے کیلیے اسٹالز بھی لگائے جارہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔