- میگا ایونٹ سے قبل پاکستانی بالنگ لائن کی تعریفیں ہونے لگیں
- مکارم اخلاق
- مستحکم ازدواجی زندگی مگر کیسے۔۔۔۔۔!
- کوہلی کو پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
- اے این ایف کارروائیوں میں 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد
- ریپ کیس، لامی چینی بے گناہ ہونے کی پھر دہائی دینے لگے
- احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
- پشین میں پولیس پر فائرنگ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او زخمی
- شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، 21 زخمی
- یوٹیوبر نے دنیا کا سب سے بڑا ریموٹ کنٹرول جہاز تیار کرلیا
- بلوچستان؛ مختلف علاقوں میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے
- واٹس ایپ کا صارفین کیلئے نئے فیچر پر کام جاری
- پھلوں، سبزیوں پر مشتمل غذائیں پروسٹیٹ کینسر میں مفید قرار
- آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
- فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
- لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کا کارندہ گرفتار
- چوتھا ٹی20؛ فتح کو ترسی پاکستان ٹیم نے جیت کا ذائقہ چکھ لیا
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی
- پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے گھر نام نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے دیا
برطانیہ بھر میں پلاسٹک اسٹرا اور کاٹن بڈ پر جلد پابندی کا امکان
لندن: برطانوی وزیراعظم نے ملک بھر میں پلاسٹک اسٹراس اور کاٹن بڈ کی فروخت پر پابندی لگانے کا یقین دہانی کرادی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال کے آخر تک پلاسٹک کے ڈرنکنگ اسٹراس اور کاٹن بڈ کی فروخت پر پابندی کے حوالے سے منصوبہ تیار کررہی ہیں، پہلے مرحلے میں وہ دکانوں پر پلاسٹک کی ان اشیا کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کرنے کے بعد ڈسپوزبل کلچر کے خاتمے کے خلاف جدوجہد کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: فریج اور فریزر پلاسٹک پشت کی وجہ سے آتشزدگی کا بڑا خطرہ قرار
برطانوی وزیراعظم نے کامن ویلتھ میں شامل ممالک کے سربراہان پر زور دیا ہے کہ وہ سمندروں کو پلاسٹک اشیا سے پاک کرنے اور خطرناک موسمیاتی تبدیلوں کے سدباب کے لیے برطانیہ کا ساتھ دیں اور ایک دوسرے کی مدد کریں۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلوں سے نمٹنے کے لیے اکٹھے ہونے کا یہ بہترین موقع ہےاس لیے کامن ویلتھ میں شامل ممالک اس چیلنج کو قبول کریں اور اپنے سمندوں کو پاک کرکے آبی حیات کی زندگیوں کو بچائیں۔
ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 12 ملین ٹن پلاسٹک کی اشیا سمندروں میں پھینکی جاتی ہیں جب کہ ہر 40 سیکنڈ میں کچرے سے بھرا ایک ٹرک کوڑا کرکٹ سمندر میں ڈمپ کرتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔