- پی سی بی میڈیکل کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر سہیل عہدے سے مستعفی
- لندن کے پہلے مسلم میئر کو اسلاموفوبیا اور نفرت آمیز رویے کا سامنا
- اگر عمران خان جنگ ہار گیا تو پاکستان افریقا کا کوئی ملک بن جائے گا، فواد چوہدری
- پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفتر خارجہ
- وفاق اور سندھ ملکر منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے جارہے ہیں، شرجیل میمن
- ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی
- اسامہ، زمان ڈراپ کیوں ہوئے؟ سابق کرکٹر نے سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
- سندھ حکومت کا سرکاری جامعات میں خلافِ ضابطہ تمام الاؤنسز روکنے کا حکم
- کولمبیا کا اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان
- مخصوص نشستوں پر حلف؛ وزیراعلیٰ اور اسپیکر پخونخوا اسمبلی سے جواب طلب
- کراچی: ہوٹل پر بیٹھے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
- کراچی ائیرپورٹ پر 19 کروڑ مالیت کا 9.5 کلو زیور اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- اقوام متحدہ مبصر نے اسرائیل کو جنگی جرم کا مرتکب قرار دے دیا
- قومی ٹیم کی اوپننگ جوڑی کیا ہوگی؟ سلیکشن کمیٹی نے لب کشائی کردی
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کمی
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں کشمیری نوجوان شہید
- حسن علی کی واپسی! شائقین نے سلیکشن کمیٹی پر سوال اٹھادیا
- پختونخوا؛ سکیورٹی فورسز اور پولیس وین پر حملے، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک
- بلوچستان؛ بارودی سرنگ دھماکوں میں متعدد افراد زخمی
- اسامہ ڈراپ، حسن علی کی پھر ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ٹیم میں واپسی
عامر خان کی فلم سنجو نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی
ممبئی: بالی ووڈ پرفیکشنسٹ عامر خان کی سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ’سنجو‘ نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔
نامور بالی ووڈ اداکار عامر خان کے مداحوں کو یہ سن کر حیرت کا جھٹکا لگے گا کہ ابتدا میں اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم’سنجو‘میں فلم کے ہدایت کارراجکمار ہیرانی نے اداکار عامر خان کو شامل کرنے کا فیصلہ کیاتھا، راجکمار ہیرانی چاہتے تھے کہ عامر خان فلم میں سنجے دت کے والد سنیل دت کا کردار اداکریں، تاہم عامر خان فلم میں سنیل دت کا نہیں بلکہ سنجے دت کا مرکزی کرداراداکرنا چاہتے تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے پرفیکشنسٹ عامر خان کا فلم ’سنجو‘ نہ کرنے سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ عامر خان میرے بہت اچھے دوست ہیں اورمیں کوئی اسکرپٹ لکھتا ہوں تو انہیں ضرور بتاتا ہوں اور جب میں نے فلم ’سنجو‘ میں سنیل دت کے کردار سے متعلق عامر کو بتایا تو انہیں بہت پسند آیا جس پر عامر نے کہا کہ ’میں بھی کچھ کرتا ہوں لیکن میں اس طرح کا باپ کا کردار 2016 میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’دنگل‘ میں کرچکا ہوں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم’’سنجو‘‘ کا ٹیزرآتے ہی چھاگیا
راجکمار ہیرانی نے انکشاف کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ’میں نے عامر کو اسکرپٹ سنانے کے دوران ہی صاف الفاظوں میں واضح کردیا تھا کہ فلم ’سنجو‘ میں کسی طرح کی کوئی ردبدل نہیں کی جائے گی اور اگر کسی لائن کو تبدیل یہ کسی سین کو ختم کرنے کا کہا گیا تو میں کسی طرح کی کوئی ترمیم نہیں کروں گا جس کے بعد اداکار عامر خان نے سنیل دت کا کردار کرنے سے معزرت کرلی تھی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سنجے دت فلم ’’سنجو‘‘ میں رنبیر کی اداکاری پر دنگ رہ گئے
واضح رہے کہ فلم ’سنجو‘ میں سنجے دت کا کردار بالی ووڈ چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اورسنیل دت کا کردار پریش راول ادا کر رہے ہیں جب کہ اس کے علاوہ دیگر کرداروں میں منیشا کوئرالہ، سونم کپور،انوشکا شرما، دیامرزا شامل ہیں، ایکشن ،کامیڈی اور ٹریجیڈی سے بھرپور فلم ’’سنجو‘‘رواں سال 29 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔