عامر خان کی فلم سنجو نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

ویب ڈیسک  اتوار 20 مئ 2018
باپ کا کردار 2016 میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم میں کر چکا ہوں،عامر خان۔فوٹو: فائل

باپ کا کردار 2016 میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم میں کر چکا ہوں،عامر خان۔فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ پرفیکشنسٹ عامر خان کی سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ’سنجو‘ نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔

نامور بالی ووڈ اداکار عامر خان کے مداحوں کو یہ سن کر حیرت کا جھٹکا لگے گا کہ ابتدا میں اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم’سنجو‘میں فلم کے ہدایت کارراجکمار ہیرانی نے اداکار عامر خان کو شامل کرنے کا فیصلہ کیاتھا، راجکمار ہیرانی چاہتے تھے کہ عامر خان فلم میں سنجے دت کے والد سنیل دت کا کردار اداکریں، تاہم عامر خان فلم میں سنیل دت کا نہیں بلکہ سنجے دت کا مرکزی کرداراداکرنا چاہتے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے پرفیکشنسٹ عامر خان کا فلم ’سنجو‘ نہ کرنے سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ عامر خان میرے بہت اچھے دوست ہیں اورمیں کوئی اسکرپٹ لکھتا ہوں تو انہیں ضرور بتاتا ہوں اور جب میں نے فلم ’سنجو‘ میں سنیل دت کے کردار سے متعلق عامر کو بتایا تو انہیں بہت پسند آیا جس پر عامر نے کہا کہ ’میں بھی کچھ کرتا ہوں لیکن میں اس طرح کا باپ کا کردار 2016 میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’دنگل‘  میں کرچکا ہوں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم’’سنجو‘‘ کا ٹیزرآتے ہی چھاگیا

راجکمار ہیرانی نے انکشاف کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ’میں نے عامر کو اسکرپٹ سنانے کے دوران ہی صاف الفاظوں میں واضح کردیا تھا کہ فلم ’سنجو‘ میں کسی طرح کی کوئی ردبدل نہیں کی جائے گی اور اگر کسی لائن کو تبدیل یہ کسی سین کو ختم کرنے کا کہا گیا تو میں کسی طرح کی کوئی ترمیم نہیں کروں گا جس کے بعد اداکار عامر خان نے سنیل دت کا کردار کرنے سے معزرت کرلی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سنجے دت فلم ’’سنجو‘‘ میں رنبیر کی اداکاری پر دنگ رہ گئے

واضح رہے کہ فلم ’سنجو‘ میں سنجے دت کا کردار بالی ووڈ چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اورسنیل دت کا کردار پریش راول ادا کر رہے ہیں جب کہ اس کے علاوہ دیگر کرداروں میں منیشا کوئرالہ، سونم کپور،انوشکا شرما، دیامرزا شامل ہیں، ایکشن ،کامیڈی اور ٹریجیڈی سے بھرپور فلم ’’سنجو‘‘رواں سال 29 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔