- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
نگراں وزیراعلیٰ سندھ کیلئے پی پی پی کا 3 ناموں پر غور
کراچی: نگراں وزیراعلیٰ سندھ کیلئے حکمراں جماعت پیپلز پارٹی 3 ناموں پر غور کررہی ہے۔
سندھ میں پارلیمانی جماعتوں کا نگراں وزیراعلیٰ کے لیے مختلف ناموں پر غور جاری ہے تاہم تاحال کسی پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔ قائد ایوان مراد علی شاہ اور قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کے درمیان تاحال رسمی بیٹھک بھی نہ ہوسکی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان غیر رسمی ملاقات کل وزیراعلی ہاؤس میں ہوگی جب کہ باضابطہ ملاقات 24 مئی کو ہوگی۔
سندھ میں حُکمران جماعت پیپلزپارٹی نگران وزیر اعلیٰ کے لئے 3 ناموں پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے جن میں حمیر سومرو، ڈاکٹر یونس سومرو اور جسٹس (ر) غلام سرور کورائی شامل ہیں۔ حمید سومرو سابق وزیراعلیٰ اللہ بخش سومرو کے پوتے اور پیشے کے لحاظ سے انجنئیر ہیں، ڈاکٹر یونس سومرو معروف آرتھوپیڈک سرجن ہیں اور جسٹس (ر) غلام سرور سندھ ہائی کورٹ کے سابق جج ہیں۔
سندھ حکومت کا ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، ڈاکٹر قیوم سومرو، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سمیت دیگر ناموں پر بھی غورجاری ہے۔ ادھر ایم کیوایم سابق مشیرِ داخلہ آفتاب احمد شیخ اور دیگر ناموں پر غور کررہی ہے۔ فنکشنل لیگ کی جانب سے سید غوث علی شاہ کا نام دیا جاچکا ہے۔ تاہم تحریکِ انصاف اور مسلم لیگ (ن) تاحال نگراں وزیراعلیٰ کے لئے نام پیش نہیں کرسکی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔