- وزارت خزانہ نے مہنگائی میں مزید کمی کی پیش گوئی کردی
- ٹی20 ورلڈکپ2024؛ کون کون سے ریکارڈ ٹوٹ سکتے ہیں؟
- خیبر میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج، عوام کا فیڈرز پر دھاوا
- رفح پراسرائیلی حملے میں امریکی اسلحہ استعمال ہوا؛ سی این این نے بھانڈا پھوڑ دیا
- آج عدت کیس کا فیصلہ آنا تھا مگر عدالت میں جو کچھ ہوا وہ طے شدہ تھا، بیرسٹر گوہر
- ملک میں ایل پی جی کی قیمت کم ہوگئی، آئندہ ہفتے مزید سستی ہوگی
- عمران خان نے پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین کیسز کی منظوری کا اقدام چیلنج کردیا
- یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت مزید کم ہونے کا امکان
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ
- رفح حملے کے بعد اسرائیل سے متعلق پالیسی نہیں بدلی؛ امریکا ڈھٹائی پر قائم
- امریکی گراؤنڈز؛ ناقص انفرا اسٹرکچر کی میگا ایونٹ سے قبل قلعی کھل گئی
- پی ٹی آئی کی بلے کی واپسی کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست
- کراچی میں ڈاکوؤں نے پولیس افسر سے 80 ہزار نقد اور فون چھین لیا
- سنار کی دکان میں نقب زنی میں ملوث خاتون گرفتار
- کراچی میں ڈکیتی کیس میں ایس ایس پی عمران قریشی، ڈی ایس پی طارق بجاری بری
- پشاور؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہل کار جاں بحق، راہ گیر زخمی
- خاور مانیکا پر پی ٹی آئی کے وکلاء کا حملہ، تھپڑ مارے
- پولیس نے لاپتہ شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ ہیڈن نے بھی پاکستان کو ٹاپ 4 سے باہر کردیا
- دورانِ عدت نکاح کیس؛ خاور مانیکا کے عدم اعتماد پر جج کا کیس ٹرانسفر کیلیے خط
پی ٹی آئی نے نامزد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ناصر کھوسہ کا نام واپس لے لیا
لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نامزدگی کے بعد ناصر کھوسہ کا نام واپس لے لیا ہے۔
چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے حوالے سے اہم ملاقات ہوئی تھی جس میں ناصر سعید کھوسہ کے نام پر اتفاق کرلیا گیا تھا تاہم اب تحریک انصاف کی جانب سے تحفظات کے بعد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ناصر سعید کھوسہ کا نام واپس لے لیا گیا ہے۔
’’ ناصر کھوسہ کے نام پر پارٹی میں اتفاق نہیں ہو پایا ‘‘
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر پارٹی میں اتفاق نہیں ہو پایا ہے، اس نام سے تحریک انصاف دستبردار ہوچکی ہے لہذا کچھ دیر بعد نگراں وزیراعلی پنجاب کے لیے نیا نام دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے نئے نگران وزیراعلی پنجاب کے امیدوار کے نام کا اعلان کل کیا جائے گا۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نےنگران وزیراعلی پنجاب کےمعاملے پر پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ مریم اورنگ زیب نے کہا کہ تحریک انصاف کی جلد بازی کا فائدہ ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کو ہوا جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماقمر زمان کائرہ نے پی ٹی آئی کوغیر سنجیدہ جماعت قراردے دیا۔
’’ ناصر کھوسہ کی تعیناتی کی سمری واپس نہیں ہوسکتی ‘‘
ادھر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ناصر محمود کھوسہ کی بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تعیناتی واپسی نہیں ہوسکتی کیوں کہ اس کی سمری محکمہ قانون نے گورنر ہاؤس بھیج دی ہے اور ایک بار سمری گورنر کو ارسال کردی جائے تو واپس نہیں ہوسکتی جب کہ گورنر پنجاب کل رات 12 بجے اس پر دستخط کردیں گے۔
واضح رہے کہ ناصر سعید کھوسہ سپریم کورٹ کے سینئیر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ اور سابق ڈی جی ایف آئی اے طارق کھوسہ کے بھائی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔