- 100 سال سے زائد پُرانے 20 ہزار سِکوں کی نیلامی کا اعلان
- مریخ پر انسانوں کو لے جانے والے تیز ترین راکٹ پر کام شروع
- پاکستانی مینز کرکٹرز ویمنز ٹیم کا حوصلہ بڑھانے لگے
- کینسر کے آخری اسٹیج میں علاج ’بیکار‘ ہوجاتا ہے، تحقیق
- مالی معاملات پر اختلاف، تربیلا ڈیم توسیعی منصوبے پر کام بند
- بین اقتصادی ترقی کیلیے ترجیحی شعبوں سے تعاون بڑھائیں، وزیر خزانہ
- پراکسی ثابت کریں،فیصل واوڈا کا سپریم کورٹ جج کو پھر چیلنج
- پاکستان میں پروگروتھ فلیٹ ٹیکس پالیسی کے نفاذ کی ضرورت
- پاکستان پنشن سسٹم میں اصلاحات کرے، ایشیائی ترقیاتی بینک کا مشورہ
- ایران کے صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق
- سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس گرفتار
- کرغزستان میں پھنسے طلبا سے متعلق تشویش ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- کرغزستان سے مزید ساڑھے تین سو طلبا وطن واپس پہنچ گئے
- اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے تحاشہ استعمال سے پاکستان میں سالانہ 7 لاکھ اموت
- اسحٰق ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، محمد بن سلمان کے دورے کی تیاریوں کا جائزہ
- ہیٹ ویو کا خدشہ؛ سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی
- فالج کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ وضع
- آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیز مسافر طیارے پر کام جاری
- والدین نے بشکیک سے طلبا کو مفت لانے کے حکومتی دعوؤں کو جھوٹا قرار دے دیا
- ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
کراچی میں ہلکی بارش سے گرمی بڑھ گئی، آج بھی برسات کی پیش گوئی
کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعرات اور جمعہ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی بوندا باندی اور ہلکی بارش پر مکمل ہوگئی۔
کراچی کے کئی علاقوں میں جمعرات سے بونداباندی اور ہلکی بارش جاری تھی جبکہ شدید حبس اور گرمی سے شہریوں کا برا حال تھا، جمعہ کو شہر کا درجہ حرارت 37.8 ڈگری رہا اور شدید حبس کے باعث ہوا بھی بند رہی جس کے باعث گھروں سے کام کاج کے لیے نکلنے والے اور نماز جمعہ پڑھ کر نکلنے والے شہری پسینے سے شرابور ہوگئے، جمعہ کو شہر کا مطلع مکمل طور پرابر آلود رہا ، جمعرات اور جمعہ کو مون سون کی پہلی بارش کے دوران لانڈھی اور جناح ٹرمینل پر 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مون سون کی کم شدت بارشیں ریکارڈ ہونے کی وجہ سے شہر کا درجہ حرارت پھر بڑھ گیا جمعہ کو پارہ 37.8ڈگری ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کی جانب سے (آج ) ہفتے تک مزید ہلکی بارش کی پیش گوئی برقرار ہے، محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق جمعرات کو شہر کے مختلف علاقوں میں شروع ہونے والی بونداباندی اور ہلکی بارش کا تسلسل جمعے کو بھی بلدیہ اور شیرشاہ سمیت چند علاقوں میں بونداباندی اور ہلکی بارش کی شکل میں جاری رہا جبکہ (جمعے) کو شہر کا مطلع مکمل آبر آلود رہا بارشوں کے موجودہ موسمی نظام (سسٹم) کے تحت کم شدت کی بارشیں ہونے کی وجہ سے شہر کے درجہ حرارت میں گزشتہ روز کے مقابلے میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ رہا محکمہ موسمیا ت کی جانب سے(آج) ہفتے تک بارشوں ہونے کی پیش گوئی برقرار ہے۔
جمعرات اور جمعے کے درمیان ہونے والی مون سون کی پہلی بارش کے دوران شہر قائد کے علاقوں لانڈھی اور جناح ٹرمینل پر 2 ملی میٹر جبکہ اندورن سندھ کے ڈھاہلی میں80،چھور 44،چھاچھرو 40،مٹھی 33،ڈیپلو 24،بدین 7اور کلوہی میں4 ملی میٹر بارشیں ریکارڈ کی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔