- بلوچستان میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 11 مزدور جاں بحق
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سری لنکا کا جنوبی افریقا کو 78 رنز کا ہدف
- کراچی میں 22 مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کا نوٹیفکیشن جاری
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم کا اعلان
- وزیراعظم کی کرپشن پر پاک پی ڈبلیو ڈی کو فوری ختم کرنے کی ہدایت
- مزار قائد کی سیکیورٹی بہتر بنانے کیلیے جدید کیمروں کی تنصیب
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں محدود اضافہ
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- بجٹ میں ممکنہ سخت اقدامات کے باعث اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار
- زیادہ لوشیڈنگ والے علاقوں کو سولر پر منتقل کررہے ہیں، وزیراعلیٰ گنڈا پور
- حیدر آباد سلنڈر دھماکے کے مزید 2 زخمی چل بسے، ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی
- پاکستان میں تیل اور گیس کی یومیہ پیداوار میں اضافہ
- کراچی؛مویشی منڈی کی سیکیورٹی پرتعینات پولیس اہلکاروں پرفائرنگ، ایک شہید، دوسرا زخمی
- دنیا کا سب سے چھوٹا جیل
- اب تک کا دریافت کیا جانے والا سب سے کم وزن سیارہ
- معمر افراد کی حرکات میں سستی کیوں آجاتی ہے؟
- سنسنی خیز میچ کے دوران چھکا مارتے ہی کھلاڑی پچ پر گر کر ہلاک؛ ویڈیو وائرل
- اسلام آباد میں سعودی شہریوں سے موبائل فون چھیننے والا ملزم گرفتار
- ہاکی نیشنز کپ؛ پاکستان نے کینیڈا کو 8-1 سے شکست دے دی
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید
نیب نے پنجاب پولیس میں کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کردیا
لاہور: نیب نے پنجاب پولیس میں گھپلوں میں ملوث افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیاست دانوں اور بیوروکریٹس کے بعد پنجاب پولیس بھی نیب کے ریڈار پرآگئی ہے اور نیب نے گھپلوں میں ملوث پنجاب پولیس کے کرپٹ افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، اس حوالے سے نیب لاہور کی جانب سے آئی جی پنجاب کو لکھا گیا ہے جس میں سازوسامان کی خریداری کی تفصیلات اور ملوث افسران کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کو مکمل ریکارڈ کی فراہمی کے لئے متعدد مراسلے لکھے جا چکے ہیں لیکن پنجاب پولیس نے تاحال مکمل ریکارڈ فراہم نہیں کیا اس لئے نیب نے فیصلہ کیا ہے کہ نئے آئی جی پنجاب کو بھی مراسلہ بھیجا جائے۔
نیب لاہور نے ایس ایس پی عبد الرب چوہدری کی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر پنجاب پولیس میں 2012 سے 2015 کے دوران بلٹ پروف اور سردیوں کے جیکٹس کی خریداری کی چھان بین، ڈولفن ہیلمٹس، ہتھکڑیوں, چھتریوں اور اینٹی رائٹس فورس کے سامان کی خریداری میں مبینہ گھپلوں اور پولیس افسران نے کرپشن کے ذریعے ہاوسنگ سوسائٹی میں گھر اور بنگلے بنانے کی تحقیقات شروع کردی ہے جب کہ آئی جی پنجاب آفس میں تعینات رجسٹرار اور اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی مبینہ کرپشن کے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔