- پی ٹی آئی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ہونا شروع ہوگئے، فیصل واوڈا
- انگلینڈ نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو شکست دیکر سیریز 0-2 سے جیت لی
- کراچی: بجلی کی عدم فراہمی پر لیاری اور شاہ فیصل کالونی میں احتجاج
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 4 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا
- اداروں کی ساکھ متاثر کرنے والی خبروں کا سدباب کرینگے، چیئرمین پی سی پی
- ججوں پر نامناسب ریمارکس؛ وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
- حیدرآباد میں گیس سلینڈر دھماکے کے چار زخمی دم توڑ گئے، 51 زخمی
- کراچی میں گرمی کی لہر اتوار تک برقرار رہنے کا امکان
- یہ وقت ٹیم کی سپورٹ کا ہے چار ہفتے تک تنقید نہ کریں، چیئرمین پی سی بی
- خیبرپختونخوا میں پولیس افسران و اہلکاروں کے ٹک ٹاک استعمال کرنے پر پابندی عائد
- موجودہ حالات کا 1971 سے کوئی موازنہ نہیں نہ بانی پی ٹی آئی شیخ مجیب ہیں، علی محمد خان
- خیبرپختونخوا اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے دی
- اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس کی سماعت پیر کو ہوگی
- والی بال سیریز؛ پاکستان نے آسٹریلیا کو وائٹ واش کردیا
- خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاقی واجبات سے مشروط
- بیرون ملک عادل راجہ کے زیر استعمال پاکستان ایکس سروس مین کے اکاؤنٹس بلاک
- ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کم ہوگئے
- قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات ختم، ملزمان کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل
- امید ہے دیگر ملک بھی آزاد فلسطینی ریاست کیلیے کاوشیں کریں گے، وزیراعظم
- موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اربن فاریسٹری کو فروغ دینا ہوگا، ماہرین
پاکستان کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کے آغاز پر تیار ہیں، مودی کا عمران خان کو فون
نئی دلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کے آغاز پر تیار ہیں۔
نریندر مودی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ٹیلی فون کرکے انہیں عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔
بھارتی وزیراعظم نے عمرن خان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کے آغاز پر تیار ہیں، معاملات آگے بڑھنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔
بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے مبارک باد پر چیئرمین تحریک انصاف نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل کی تدابیر کی جانی چاہئیں۔
’’ حکومتوں کو مشترکہ تدابیر کرنا ہوں گی ‘‘
عمران خان کا کہنا تھا کہ جنگیں اور خونریزی سے تناعات کے حل کے بجائے المیے جنم لیتے ہیں، دونوں ممالک کے عوام کو غربت کے بے رحم شکنجے سے نکالنے کیلئے حکومتوں کو مشترکہ تدابیر کرنا ہوں گی۔
عمران خان سے چینی سفیر کی ملاقات
دوسری جانب پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤجنگ نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی اور چین کی حکومت کی جانب سے الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد اور تہنیتی پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر جہانگیر ترین اور ڈاکٹر شہزاد وسیم بھی ملاقات میں موجود بھی تھے۔
چین کی حکومت کا خصوصی پیغام پہنچایا
چینی سفیر یاؤجنگ نے الیکشن میں کامیابی کے بعد عمران خان کی جانب سے کی گئی تقریر کو سراہا اور کہا کہ پاکستان میں کامیاب الیکشن کے ذریعے جمہوری عمل مکمل ہوا، اب نئی حکومت کے ساتھ چین مل کر کام کرے گا۔
اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی دنیا کے لئے ایک مثال ہے، حکومت میں آکر چین کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنائیں گے اور خطے کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں بڑھائیں گے۔
ایرانی حکومت کی عمران خان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
ادھر ایرانی حکومت نے بھی عمران خان کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے عمران خان کو خط کے ذریعے کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے جمہوریت کی بنیادیں مضبوط کیں، عمران خان کی جیت سے پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، ایران پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون مزید بڑھائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔