- بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ
- شراب برآمدگی کیس : علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے برآمد بوتل عدالت میں پیش
- الخدمت فاؤنڈیشن کا اُردن سے غزہ امدادی سامان بھجوانے کیلیے معاہدہ
- فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلیے مقرر
- برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا
- حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری
- او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ
- گیری کرسٹن کی بطور ہیڈکوچ تعیناتی؛ پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز قرار
- عالمی یومِ صحافت پر خضدار میں دھماکا، صدر پریس کلب صدیق مینگل جاں بحق
- سعودی حکمران پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وزیراعظم
- حسن علی کی سلیکشن! آفریدی بھی حیران رہ گئے
- بھارت؛ شیوسینا کی رہنما کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- مخصوص نشستیں؛ پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سنی اتحاد کونسل کی اپیل سماعت کیلیے مقرر
- قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان ہوگیا
- ڈاکوؤں کا نیا طریقہ واردات، حیدرآباد سے کراچی آنیوالی پوری وین لوٹ لی
- اسلام آباد میں رہنے والے چینی شہریوں کا ڈیٹا مرتب، سکیورٹی سخت کردی گئی
- گندم سمیت دیگر اشیا کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف
- پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے بھائی پختونخوا حکومتی ٹیم سے فارغ
- سلمان بٹ کا محمد حارث کو اپنے اوپر نظرثانی کا مشورہ
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
اسپیکر کا انتخاب، پرویز الٰہی کے پی پی قیادت، ن لیگی ارکان سے رابطے
لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویزالٰہی کا اسپیکر کے طور پر الیکشن میں وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی اسپیکرسے زائد ووٹ لینے کا امکان ہے جس کیلیے ق لیگ کے رہنمائوں اور ارکان اسمبلی نے پیپلزپارٹی کی قیادت اور (ن) لیگ کے ارکان سے بھی رابطے شروع کردیے ہیں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے چوہدری پرویزالٰہی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی نامزدکرنے کے بعد پنجاب اسمبلی کے ایوان میں تمام اتحادی جماعتوں کے ممبران سے ووٹ لینے کے ساتھ ساتھ دیگر جماعتوں کے ممبران سے ووٹ لینے کیلیے بھی ن لیگ، پی ٹی آئی، ق لیگ سمیت دیگر جماعتیں بھی سرگرم عمل ہیں۔ اس وقت سیاسی صورتحال میں پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کیساتھ دوریاں زیادہ ہیں لیکن پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت چوہدری پرویزالٰہی کے حوالے سے نرم گوشہ رکھتی ہے۔
اسی طرح ن لیگ میں بھی بیشتر ارکان اسمبلی کا چوہدری پرویزالٰہی سے سیاست سے ہٹ کر ایک احترام کا رشتہ ہے جس سے توقع کی جا رہی ہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب، ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کی نسبت چوہدری پرویزالٰہی بطور اسپیکر کے انتخاب میں زیادہ ووٹ لیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔