- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
امریکی سفیرکی عمران خان سے ملاقات، خیبر پختونخوا میں حکومتی ترجیحات پرتبادلہ خیال
لاہور: پاکستان میں متعین امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں صوبہ خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے سے متعلق ترجیحات اور پلان کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے رچرڈ اولسن نے کہا کہ وہ عمران خان کی عیادت کرنے کے لئے آئے تھے اوران کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات میں زیادہ ٹرن آؤٹ عوام اور جمہوریت کے لئے اچھا شگون ہے،پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں اکثریت حاصل کی جس پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے عمران خان سے خیبرپختونخوا میں حکومت سازی، ترجیحات اور دیگرمعاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے سربراہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ امریکی سفیر سے خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں خصوصاً سیکورٹی خدشات اور درپیش چیلنجز پر گفتگو کی گئی، ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کے مقابلے میں ایک مؤ ثراور ذمےدار اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔