- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
- سرجری سے انکاری معمر افراد کیلئے انتباہ
- صوتی آلودگی اور پرندوں پر پڑنے والے اس کے سنگین اثرات
- جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا حق ہے انتظامیہ انہیں اجازت دے، فضل الرحمان
- بھارتی وزیر خارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
- مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود بائیس فیصد کی سطح پر برقرار
- خیبر پختون خوا میں بارشوں سے تین روز کے دوران 10 افراد جاں بحق
- انوکھا انداز؛ نیوزی لینڈ ٹی-20 ٹیم کا اعلان 2 بچوں نے کیا
- علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث چار مجرموں کو عمر قید کا حکم
- تحریک انصاف کے بیک ڈور کسی سے مذاکرات نہیں ہورہے، بیرسٹر گوہر
- سکھوں کے حقوق اور آزادی کیلیے آواز بلند کرتے رہیں گے؛ کینیڈین وزیراعظم
- پنجاب سے گزشتہ سال ڈھائی ہزار بچے اغوا، 891 جنسی زیادتی کا نشانہ بنے
- اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفی دیدیا
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
- ہم پاکستان کو سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے ترجیح دے رہے ہیں، سعودی وزیر تجارت
- لاپتا افراد کے اہل خانہ کے دکھ کا کسی کو احساس ہی نہیں، سندھ ہائیکورٹ
- کے الیکٹرک نے بجلی کے نرخ میں 19 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست دیدی
- بشام میں چینی انجینئرز بس حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد گرفتار
- غزہ صورت حال؛ امریکی وزیر خارجہ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
- چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفے کا مشورہ
فیس بک نے مسلمانوں کی نسل کشی میں ملوث میانمار آرمی چیف کا اکاؤنٹ بند کردیا
کیلیفورنیا: فیس بک انتظامیہ نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم میں ملوث ہونے پر میانمار کے آرمی چیف سمیت دیگر اعلیٰ فوجی عہدیداروں کے فیس بک اکاؤنٹس کو بند کردیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے تفتیشی کمیشن کی جانب سے میانمار کے آرمی چیف اور 5 جنرلوں کے سنگین جنگی جرائم میں ملوث ہونے پر ٹرائل کے مطالبے کے بعد فیس بک نے میانمار فوج کے آرمی چیف سمیت اعلیٰ فوجی افسران اور سیاسی رہنماؤں کے 18 فیس بک اکاؤنٹس اور 52 فیس بک پیجز کو ختم کردیا ہے جب کہ ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ کو بھی ڈیلیٹ کیا گیا ہے۔
فیس بک انتظامیہ کی جانب سے پہلی مرتبہ کسی ملک کے اعلیٰ فوجی افسران اور سیاسی رہنماؤں کے اکاؤنٹس کو بند کیا گیا ہے، ان افراد پر نئے اکاؤنٹس بنانے پر بھی پابندی عائد ہوگی، فیس بک نے یہ اقدام جنگی جرائم سے ناپسندیدگی اور نفرت آمیز مواد کے فروغ کو روکنے کی اپنی پالیسی کے تحت اُٹھایا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اقوامتحدہ کے تفتیشی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں میانمار کے آرمی چیف سمیت اعلیٰ فوجی افسران کے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور سنگین جنگی جرائم میں ملوث ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ان اہلکاروں کے عالمی ٹرائل کا مطالبہ کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔