- سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس گرفتار
- کرغزستان میں پھنسے طلبا سے متعلق تشویش ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- کرغزستان سے مزید ساڑھے تین سو طلبا وطن واپس پہنچ گئے
- اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے تحاشہ استعمال سے پاکستان میں سالانہ 7 لاکھ اموت
- اسحٰق ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، محمد بن سلمان کے دورے کی تیاریوں کا جائزہ
- ہیٹ ویو کا خدشہ؛ سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی
- فالج کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ وضع
- آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیز مسافر طیارے پر کام جاری
- والدین نے بشکیک سے طلبا کو مفت لانے کے حکومتی دعوؤں کو جھوٹا قرار دے دیا
- ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
- دنیا کا سب سے چھوٹا فنگر فِش سینڈویچ
- غیرملکی کمپنی پاکستان میں لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ پر آمادہ
- ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار جھیل میں ڈوب کر ہلاک
- ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تلاش جاری
- ایوان صدر کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، طلبا کی حفاظت کیلیے اقدامات کی ہدایت
- اسرائیل کی جنگی کابینہ کے اہم رکن کی مستعفی ہونے کی دھمکی
- کراچی: پولیس اہلکار شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے
- امتحانات آن لائن لیے جائیں گے، طلبا اپنے وطن واپس جاسکتے ہیں، کرغز وزارت تعلیم کا اعلامیہ
- راولپنڈی پولیس پر حملوں میں ملوث دہشت گرد ٹانک میں ہلاک
منصب مل جاتے ہیں منزل ملنا ضروری ہے، مولانا فضل الرحمان
کوئٹہ: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ منصب تو ہاتھ میں آجاتے ہیں اور افراد وزیراعظم، صدر بھی بنتے رہے ہیں لیکن منصب منزل نہیں ہے۔
کوئٹہ میں محمود خان اچکزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم مل جل کر جمہوری سفر کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، اب تک ہم آزادی کے اصل مقاصد حاصل نہیں کر سکے، ہمارا مقصد ہے کہ ملک میں جمہوری ادارے مستحکم ہونے چاہئیں، منصب تو مل جاتے ہیں، لوگ وزیراعظم اور صدر بھی بنتے رہتے ہیں لیکن اصل میں منزل ملنا ضروری ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: آصف زرداری اپوزیشن جماعتوں کی رائے کا احترام کریں
مولانافضل الرحمان نے کہا کہ امت مسلمہ اورپاکستانی قوم کو مبارکباد دیتا ہوں جن کے احتجاج کے باعث گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کومنسوخ کیا گیا، گستاخانہ خاکےاظہار رائے کی آزادی نہیں امت مسلمہ کی دل آزاری ہے، مغربی دنیا کو پیغام دیتا ہوں کہ امت مسلمہ کی دل آزاری سے باز رہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ اقوام متحدہ قانون سازی کے ذریعے ایسی باتوں کو روکے، اور مغرب مسلم اُمّہ کے مقدسات کا احترام کرے۔
محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ تبدیلی کا نعرہ تحریک انصاف نے لگایا مگر تبدیلی ہم لائیں گے، وزیراعظم عمران خان اور صدر مولانا فضل الرحمان تو تبدیلی ہوگی، چاہتے ہیں عمران خان اورفضل الرحمان ایک ہی چبوترے پر کھڑے ہوکرسلامی لیں، اسی لئے اپوزیشن جماعتوں کا متحدہ صدارتی امیدوار لانے کی کوشش کررہے ہیں، اس حوالے سے پیپلز پارٹی سے بھی ضرور بات کریں گے۔
محمود خان نے کہا کہ بہتر پاکستان ہم سب کی منزل ہے، ماضی کو بھول جائیں بہتر پاکستان بنائیں، ہمیں ایشین ٹائیگربننے کے لئے آئین کی بالادستی یقینی بنانا ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔