- کہاں لکھا ہے انتخابی نشان نہ ملنے پر سیاسی جماعت الیکشن نہیں لڑسکتی؟ سپریم کورٹ
- پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار
- حماس کی اسرائیلی فورسز پر راکٹوں کی بوچھاڑ، 3 فوجی ہلاک، 11 زخمی
- گندم اسکینڈل؛ کون سی راکٹ سائنس ہے؟
- زہریلے کنکھجورے گردوں کی بیماری کے علاج میں معاون
- ناسا کا چاند پر جدید ریلوے سسٹم بنانے کا منصوبہ
- ایران کے صحرا میں بنایا گیا ویران شہر
- خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ
- گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان
- جان بچانے والی 100 سے زائد دواؤں کی قلت پیدا ہوگئی
- اے ڈی بی؛ 100 ارب ڈالر کے اضافی فنڈز کے اجرا کا خیرمقدم
- نیپرا، اوور بلنگ پر افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- ایشیائی اور بحرالکاہل کے ممالک معمر افراد کی فلاح و بہبود میں ناکام
- نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف مشن رواں ماہ پاکستان آئے گا
- پی ایس ایل کو مزید مسابقتی بنایا جائے گا
- تعریف کرنے پر حارث کوہلی کے شکرگزار، عامر سے سیکھنے کے منتظر
- موٹروے ایم نائن کے قریب ٹرالر اور وین میں تصادم، 3 مسافر جاں بحق
- دوستی نہیں ٹیم کا سوچیں
- ملک کو سنگین چیلنجز درپیش...انا پرستی چھوڑ کر مل بیٹھنا ہوگا!
- اسرائیل میں حکومت نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی
کوئی غلط کام نہیں کیا، اللہ حق اور انصاف کا ساتھ دیتا ہے، نواز شریف
اسلام آباد: سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، میراضمیر مطمئن تھا، اللہ حق اور انصاف کاساتھ دیتا ہے، اللہ مجھے انصاف دے گا۔
سابق وزیراعظم نوازشریف سے شہباز شریف ، مرتضیٰ جاوید عباسی، چوہدری تنویر ،سردار مہتاب سمیت لیگی رہنمائوں نے سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر شہباز شریف اور لیگی رہنمائوں نے سابق وزیراعظم کو رہائی کی مبارکباد دی۔
سابق وزیراعظم نوازشریف نے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ ہوں، میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا میرا ضمیر مطمئن تھا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ پختہ ایمان رکھتے ہیں کہ اگر کوئی غلط کام نہ کیا ہو اللہ ہمیشہ حق کا ساتھ دیتا ہے اور انصاف کی فتح ہوتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔