- اگر عمران خان جنگ ہار گیا تو پاکستان افریقا کا کوئی ملک بن جائے گا، فواد چوہدری
- پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفتر خارجہ
- وفاق اور سندھ ملکر منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے جارہے ہیں، شرجیل میمن
- ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی
- اسامہ، زمان ڈراپ کیوں ہوئے؟ سابق کرکٹر نے سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
- سندھ حکومت کا سرکاری جامعات میں خلافِ ضابطہ تمام الاؤنسز روکنے کا حکم
- کولمبیا کا اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان
- مخصوص نشستوں پر حلف؛ وزیراعلیٰ اور اسپیکر پخونخوا اسمبلی سے جواب طلب
- کراچی: ہوٹل پر بیٹھے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
- کراچی ائیرپورٹ پر 19 کروڑ مالیت کا 9.5 کلو زیور اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- اقوام متحدہ مبصر نے اسرائیل کو جنگی جرم کا مرتکب قرار دے دیا
- قومی ٹیم کی اوپننگ جوڑی کیا ہوگی؟ سلیکشن کمیٹی نے لب کشائی کردی
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کمی
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں کشمیری نوجوان شہید
- حسن علی کی واپسی! شائقین نے سلیکشن کمیٹی پر سوال اٹھادیا
- پختونخوا؛ سکیورٹی فورسز اور پولیس وین پر حملے، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک
- بلوچستان؛ بارودی سرنگ دھماکوں میں متعدد افراد زخمی
- اسامہ ڈراپ، حسن علی کی پھر ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ٹیم میں واپسی
- توشہ خانہ تحقیقات؛ عمران خان نے نیب کا طلبی نوٹس چیلنج کردیا
- موٹر وے پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون کی درخواست ضمانت خارج
شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے بھی اسپاٹ فکسنگ کا اعتراف کر لیا
نئی دہلی: شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے بھی اسپاٹ فکسنگ کا اعتراف کر لیا ہے اور وہ اپنی ہی ٹیم راجستھان رائلز پر سٹے بازی کرتے تھے۔
آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں پولیس نے راجستھان رائلز کے مالک اور بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کا پاسپورٹ ضبط کر لیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق اینٹی کرپشن پولیس کے حکام نے راج کندرا سے گزشتہ روز تفتیش شروع کی تھی،پولیس نے راج کندرا سے تفتیش کے دوران سری سانتھ، اجیت چنڈیلا اور انکیت چوان کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔
راجستھان رائلز کے مالک راج کندرا نے اسپاٹ فکسنگ کا اعتراف کر تے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ہی ٹیم راجستھان رائلز پر سٹے بازی کرتے تھے جب کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں گرفتار تینوں کھلاڑیوں کا تعلق بھی راج کندرا کی ٹیم راجستھان رائلز سے ہی ہے۔
نئی دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ شلپا شیٹھی کی ٹیم کے مزید کھلاڑی بھی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہوسکتے ہیں جبکہ پولیس نے فرنچائز کے اسٹار کھلاڑی اور کپتان راہول ڈریوڈ اور ٹیم کے تمام کھلاڑیوں سے بھی تفتیش کا فیصلہ کیا ہے۔ اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت مہاراشٹرکنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ کے تحت کی جائے گی ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔