- ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم میں فرسٹ چوائس وکٹ کیپر کیلئے کانٹے کا مقابلہ
- ہم محنت کش جگ والوں سے!
- کراچی میں جمعے سے گرمی کی لہر میں کمی متوقع
- کراچی؛ تیز رفتار کار ڈمپر سے جا ٹکرائی، نوجوان جاں بحق، 4 زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان! مچل مارش مقرر
- کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار
- وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا
- میکسیکو میں چوہے کا سوپ بیچنے والی واحد دکان
- ایسٹرازینیکا کووِڈ ویکسین سنگین بیماری کا سبب بن سکتی ہے، کمپنی کا اعتراف
- لاکھوں صارفین کا ڈیٹا چُرا کر فروخت کرنے والے اکاؤنٹس پر پابندی عائد
- مالیاتی پوزیشن آئی ایم ایف کے معاشی استحکام کے دعوؤں پر سوالیہ نشان
- چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529 ارب کی ریکارڈ سطح پر
- یہ داغ داغ اُجالا، یہ شب گزیدہ سحر
- یکم مئی کے تقاضے اور مزدوروں کی صورت حال
- گھٹیا مہم کسی کے بھی خلاف ہو ناقابل قبول ہے:فیصل واوڈا
- چیمپئنز ٹرافی 2025؛ ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے
- یوم مزدور پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات
- بہاولپور؛ زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
بل گیٹس نے خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم کیلئے عمران خان سے مدد طلب کرلی
اسلام آباد: دنیا کی سب سے بڑی سافٹ ویئر کمپنی مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹ نے صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیو رضاکاروں پر مسلسل حملوں کے بعد پروگرام کو جاری رکھنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے مدد طلب کر لی۔
بل گیٹس نے اس حوالے عمران خان کو ایک خصوص خط بھیجا ہے جس میں ان کی پارٹی سے صوبے میں انسداد پولیو مہم کو جاری رکھنے کے لیے مدد طلب کی گئی ہے، تحریک انصاف کے مطابق عمران خان جلد بل گیٹس سے ٹیلی فون پر بات کرکے اس حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں صرف پاکستان اور نائجیریا ایسے ممالک ہیں جہاں پر پولیو جیسی بیماری پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے، 2011 میں پاکستان میں 198 بچے پولیو کا شکار ہوئے جو کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران دنیا کے کسی بھی ملک میں پولیو کیسسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔