- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
- وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا اشارہ دے دیا
- کراچی کے مختلف علاقوں میں 2.3 شدت کا زلزلہ
- جامعات میں طلبا کے اسرائیل مخالف مظاہرے ’خلل انگیزی‘ ہیں؛ امریکا
- ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپے کی قدر مستحکم
- امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
- غصے کی حالت دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھا دیتی ہے، ماہرین
- بونے گھوڑے نے لمبی ترین دُم کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا
- گوگل کا آڈیو ایموجیز کے فیچر پر کام جاری
- چین میں سڑک ٹوٹنے سے متعدد گاڑیاں کھائی میں جاگریں؛ 48 افراد ہلاک
- موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے
- گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان
- عمران خان نے مذاکرات کا اختیار دیدیا لیکن ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، شبلی فراز
- آصف زرداری پیپلزپارٹی کی صدارت سے مستعفی
- پی سی بی میڈیکل کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر سہیل عہدے سے مستعفی
’’ڈیڑھ عشقیہ‘‘ میں مادھوری اور نصیرالدین شاہ پہلی بار عشق کریں گے
ممبئی: معروف اداکارہ مادھوری دکشت اور 63 سالہ اداکار نصیر الدین شاہ پہلی بار بڑے پردے پرفلم ’’ڈیڑھ عشقیہ‘‘ میں ایک دوسرے کے ساتھ عشق کرتے نظر آئیں گے۔
فلم کے ہدایت کار ابھیشیک چوبے ہیں۔ ابھیشیک نے 2010 میں نصیر الدین شاہ، ارشد وارثی اور ودیا بالن کی ہٹ فلم’ ’عشقیہ‘‘ کی بھی ہدایت دی تھیں۔’ ’ڈیڑھ عشقیہ‘‘ میں مادھوری اور نصیر کے درمیان کچھ بوس و کنار کے مناظر ہیں۔ بی بی سی نے ابھیشیک سے پوچھا کہ کیا اس بات میں کوئی حقیقت ہے؟اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ابھیشیک کہتے ہیںیہاں بات کا بتنگڑ بنا دیا گیا ہے۔
فلم میں مادھوری اور نصیر ایک دوسرے کے عاشق ضرور ہیں لیکن دونوں کے درمیان کوئی شہوت انگیز منظر نہیں ہیں۔ ہاں دونوں کے درمیان رومانوی مناظر ضرور ہیں۔انھوں نے دونوں کی اداکاری کے جوہر کی تعریف کرتے ہوئے کہا یہ دونوں تب سے فلموں میں رومانس کر رہے ہیں جب میں لنگوٹ پہن کر گھوما کرتا تھا۔ یہ دونوں اداکاری میں ماہر ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔