کراچی کے مختلف علاقوں میں 2.3 شدت کا زلزلہ

ویب ڈیسک  جمعرات 2 مئ 2024
 فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زمین زلزلے سے لرز اٹھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر، گلستان جوہر، سپر ہائی وے پر قائم نجی سوسائٹی اور اطراف سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 2.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز مشرقی ملیر سے 83 کلومیٹر دور اور اس کی گہرائی 84 کلومیٹر تھی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔