امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی

ویب ڈیسک  جمعرات 2 مئ 2024
(فوٹو : ایکسپریس)

(فوٹو : ایکسپریس)

 اسلام آباد: امریکی خاتون نے اسلام قبول کرکے چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی خاتون کلیئر اسٹفین اور پولو کھلاڑی انور ولی عرف موشور کی شادی اسلام آباد میں ہوئی۔ امریکی دلہن نے پہلے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کیا اس کے بعد نکاح پڑھایا گیا۔

انور ولی ویلیج کونسل بونی کے چیئرمین ہیں، نوبیاہتا جوڑا کل چترال پہنچے گا۔

امریکی خاتون کچھ عرصے انور کے خاندان کے ساتھ بونی میں رہ کر واپس امریکا چلی گئی تھیں، دلہا اور دلہن نے اَپرچترال میں خواتین کی تعلیمی ترقی، مقامی ہنڈی کرافٹ فروغ کیلئے سینٹر بھی تعمیر کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔