- حماس کی اسرائیلی فورسز پر راکٹوں کی بوچھاڑ، 3 فوجی ہلاک، 11 زخمی
- گندم اسکینڈل؛ کون سی راکٹ سائنس ہے؟
- زہریلے کنکھجورے گردوں کی بیماری کے علاج میں معاون
- ناسا کا چاند پر جدید ریلوے سسٹم بنانے کا منصوبہ
- ایران کے صحرا میں بنایا گیا ویران شہر
- خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ
- گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان
- جان بچانے والی 100 سے زائد دواؤں کی قلت پیدا ہوگئی
- اے ڈی بی؛ 100 ارب ڈالر کے اضافی فنڈز کے اجرا کا خیرمقدم
- نیپرا، اوور بلنگ پر افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- ایشیائی اور بحرالکاہل کے ممالک معمر افراد کی فلاح و بہبود میں ناکام
- نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف مشن رواں ماہ پاکستان آئے گا
- پی ایس ایل کو مزید مسابقتی بنایا جائے گا
- تعریف کرنے پر حارث کوہلی کے شکرگزار، عامر سے سیکھنے کے منتظر
- موٹروے ایم نائن کے قریب ٹرالر اور وین میں تصادم، 3 مسافر جاں بحق
- دوستی نہیں ٹیم کا سوچیں
- ملک کو سنگین چیلنجز درپیش...انا پرستی چھوڑ کر مل بیٹھنا ہوگا!
- اسرائیل میں حکومت نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی
- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
فیصل آباد میں مظاہرین کے گھروں میں گھس کر خواتین پر تشدد کرنے والے 4 پولیس اہلکار معطل
فیصل آباد: گزشتہ روزلوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد کے گھروں میں گھس کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 4 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔
آر پی او فیصل آباد نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد کا تعاقب کرکے ان کے گھروں میں گھس کر خواتین سمیت دیگر اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے چاروں پولیس اہلکاروں عابد ،ذوہیب ، توصیف اور بابر کو معطل کرکے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کا بھی حکم دیا ہے، آر پی او فیصل آباد کا کہنا تھا کہ پولیس تشددسے مظاہرین زیادہ مشتعل ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور روڈ پربجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کرنے والے افراد کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی تھی جبکہ پولیس اہلکار مظاہرین کا تعاقب کرتے ہوئے بعض گھروں میں بھی داخل ہوگئے تھے جہاں انہوں نے خواتین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے مظاہرہ کرنے کے الزام میں بعض افراد کو گھروں سے نکال کر حراست میں لے لیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔